ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو "بیمار ذہنیت" کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے رویے نے خطے میں کشیدگی کو بڑھایا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر رات بھر کارروائیاں کی گئیں،آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر اتفاق کیا، جو امریکا کے لیے ایک بہترین معاہدہ ثابت ہوا۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں