ایران کا بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک جارح امریکا موجود رہے گا، تیل و گیس خطے سے باہر نہیں جائے گا، امریکا کے جارحانہ اقدامات کا آبنائے ہرمز کھلنے میں تاخیر کے سوا کوئی نتیجہ نہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ کویت کی علی سالم ایئربیس میں ڈرون لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے، کویت میں حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...