چابہار سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ چابہار سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایران کی سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر اہواز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، رواں ماہ کشیدگی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اہواز کو متعدد مرتبہ امریکی فوج کی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر چابہار میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، شہر میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی میزائلوں نے چابہار میں واقع بحری نگرانی کے ٹاور کو نشانہ بنایا، یہ ٹاور سمندری سکیورٹی اور ماہی گیروں کی تلاش و ریسکیو کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments