امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد کر دی۔

ایوان نمائندگان نے ترمیمی تجویز کے حق میں 104 جبکہ مخالفت میں 314 ووٹ پڑے، اس تجویز میں اسرائیل کے لئے 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس اقدام کو ایوان کے 212 ڈیموکریٹ ارکان میں سے 103 کی حمایت حاصل ہوئی جو ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اسرائیل کو فوجی امداد جاری رکھنے کے معاملے پر موجود اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ترمیم کے حق میں صرف ایک ریپبلکن رکن تھامس میسی نے ووٹ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...