حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے۔

حماس رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ امریکا امن معاہدے کا ضامن ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالے، نیتن یاہو حکومت کو طے شدہ روڈ میپ پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر امن منصوبے پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ثالث اور امریکا اسرائیل پر امن روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکا نیتن یاہو حکومت کو امن منصوبے کا اگلا مرحلہ قبول کرنے پر آمادہ کرے۔

خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما باسم نعیم کا بیان نیتن یاہو کی جانب سے غزہ امن منصوبہ مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...