نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
ابوجا: (دنیا نیوز) نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 32 افراد سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments