اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے خوراک سے بھرے ٹرک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نشانہ بننے والی گاڑی میں ورلڈ سینٹرل کچن کے لوگو والے کاغذات بھی موجود تھے، تاہم امدادی تنظیم نے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ سینٹرل کچن کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور ماضی میں تنظیم کے ساتھ کام کر چکا تھا، تاہم گاڑی تنظیم کی ملکیت یا اس کے زیر استعمال نہیں تھی، تنظیم نے واضح کیا کہ حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرک میں اسلامی جہاد کے ارکان کیلئے خوراک لے جائی جا رہی تھی۔

حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے دعوے اور ورلڈ سینٹرل کچن کے مؤقف میں فرق سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے میں شہید ہونے والے 3 فلسطینیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...