ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد یورپی ممالک اپنی رقم اپنے عوام پر خرچ کرسکتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے اخراجات کا معاملہ برلن اجلاس میں بھی زیرِ بحث آیا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے امن ارادوں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ پیوٹن واقعی کسی سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا اگلا دور جلد بلانے کی ضرورت ہے، تاہم خدشہ ہے کہ روس مذاکراتی عمل میں تاخیر کی کوشش کرے گا۔
زیلنسکی نے واضح کیا کہ ڈونباس سے دستبرداری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، روس کی جانب سے امن معاہدے کے بدلے ڈونباس کا علاقہ یوکرین سے حاصل کرنے کا مطالبہ برقرار ہے، یوکرینی صدر نے امن مذاکرات میں یورپ کو مکمل شراکت دار بنانے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔
ادھر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کیلئے کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں ہیں، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کے دوران فریقین کے درمیان علاقائی مطالبات، جنگی اخراجات اور مذاکرات میں یورپ کے کردار پر اختلافات برقرار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments