امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے ایران کی جانب سے امریکی ایف 16 جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔

امریکی حکام نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اور کہا ہے کہ خطے میں کسی امریکی جنگی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

یو ایس حکام نے امریکی جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...