برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح کرونا وبا کے دور کو چھوڑ کر گزشتہ 30 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک سالانہ نیٹ مائیگریشن کم ہو کر 77 ہزار رہ گئی ہے جو گزشتہ سال 2 لاکھ 4 ہزار تھی اور 1997 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
برطانوی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2023 میں 10 لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک امیگریشن میں مجموعی طور پر 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ غیر یورپی ممالک سے آنے والوں کی تعداد میں کمی اور ورک و اسٹوڈنٹ ویزا پر عائد سخت پابندیاں ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے امیگریشن نظام پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاہم اسے مزید منصفانہ بنانے کے لیے اصلاحات جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ لیبر حکومت نے حال ہی میں مستقل رہائش کے حصول کی مدت بھی 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امیگریشن میں مسلسل کمی سے برطانیہ میں افرادی قوت کم ہو سکتی ہے جس سے ملکی معیشت اور ٹیکس آمدنی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments