ایک دن لوگ مجھے ، شاہ رخ اور سلمان کو بھلادیں گے :عامر خان

ممبئی (آئی ا ین پی)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے ، شاہ رخ اور سلمان خان کو بھلادیں گے ۔
حالیہ انٹرویو میں 60 سالہ اداکار نے کہا کہ میں، سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی ووڈ کے آخری سٹار اداکار نہیں ہیں، ہمارے بعد بہت آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تینوں خانز بالی ووڈ کے آخری سٹار اداکار نہیں ہیں، لوگ ہمیں بھلادیں گے بلکہ ہم تو گنتی میں بھی نہیں رہیں گے ۔سٹار اداکار نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سٹار اداکار نہیں ہوگا، آپ ہمیں بھول جاؤگے ، یہ دنیا کی روایت ہے ۔