چاند کے متعلق چند دلچسپ حقائق

تحریر : انعم خالد


جب سے انسانی شعور نے ترقی کی ہے اسے چاند کے ساتھ دوستی ہمیشہ عزیز رہی ہے۔چاند جو کہ ہماری زمین سے سورج کے بعد سب سے زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

بچو!کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند کے بعد سب سے روشن ستارہ ’’زہرہ‘‘ ہے جسے زمین سے دیکھا جا سکتا ہے۔چاند کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ84 ہزار 00 کلو میٹر ہے۔جو کہ نظامِ شمسی کے باقی سیاروں کے مقابلے میں زمین سے قریب تر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ماضی میں لوگ چاند اور ستاروں سے اپنی سمت معلوم کرنے کا کام بھی لیا کرتے تھے۔چاند کی جسامت زمین کے مقابلے میں27فیصد ہے۔یہ زمین کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 27.3دن میں مکمل کر لیتا ہے۔ سورج سے روشنی لے کر بظاہر روشن نظر آنے والا یہ چاند ہوا اور پانی جیسے نعمتوں سے محروم ہے۔اس کے موسم شدید گرمی میں 100سینٹی گریڈ تک اور شدید سردی میں منفی173ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتے ہیں۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ زمین کی کشش9.8 میٹر فی مربع سیکنڈ کے مقابلے میں اس کی کشش1.622 میٹر فی مربع سیکنڈبنتی ہے۔گویا کہ زمین پر 10 کلو وزن رکھنے والی چیز کااگر چاند پر وزن کیا جائے تووہ ڈیڑھ کلو سے کچھ زیادہ ہو گا۔ہوا موجود نہ ہونے کے سبب چاند پر آواز کا سفر بھی ممکن نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دورہ زمبابوے،شاہینوں کانیا امتحان

دورہ آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے غیرملکی دورے کے دوسرے حصے کیلئے زمبابوے پہنچ چکی ہے، جہاں دو روز پریکٹس کرنے کے بعد وہ پہلے ایک روزہ میچ کیلئے آج میدان مین اترے گی۔

اچھے بچے نہیں لڑتے

راجو اور شانی ہمیشہ کسی نہ کسی بات پر جھگڑا کرتے نظر آتے تھے۔ ان دونوں کے گھر والے ان سے بہت تنگ تھے۔ دونوں ہمیشہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے سے لڑتے اور بدلا لیتے نظر آتے تھے۔

چاند پری

چاند پری ایک خوبصورت اور پراسرار مخلوق تھی جو چاند پر رہتی تھی۔ اس کی سفید ریشمی بال، چمکدار آنکھیں اور روشنیوں سے سجا ہوا لباس اسے واقعی جادوئی دنیا کی شہزادی بناتا تھا۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

مکڑیاں جالے کیسے بنتی ہیں؟ مکڑی کے جالے میں کچھ تار چپکنے والے اور کچھ نہ چپکنے والے ہوتے ہیں۔ مکڑی سب سے پہلے جالے کا ڈھانچہ نہ چپکنے والے تاروں سے تیار کر تی ہے جو ’’پاگاہ‘‘ (Foothold)کا کام کرتے ہیں۔اس کے بعد وہ باقی جال کو ایسے تاروں سے مکمل کرتی ہے جو انتہائی چپکنے والے ہوتے ہیں۔

حرف حرف موتی

٭… گناہ، کسی نہ کسی صورت میں دل کو بے چین رکھتا ہے۔ ٭… کامیابی کا بڑا راز خود اعتمادی ہے۔

ذرامسکرایئے

سخت سردی کا موسم تھا، ایک بیوقوف مسلسل پانی بھرے جارہا تھا۔ ایک صاحب نے پوچھا ’’ تم صبح سے اتنا پانی کیوں بھر رہے ہو، آخر اتنے پانی کا کیا کرو گے؟‘‘ بیوقوف بولا: ’’ پانی بہت ٹھنڈا ہے، گرمیوں میں کام آئے گا‘‘۔٭٭٭