ماؤتھ واش کا صحیح استعمال

تحریر : تحریم فاطمہ( نیوٹریشنسٹ)


زندگی کے ہر شعبے میں توازن قائم رکھنا لازمی ہے،اپنے بچوں کو خوب پیار کیجئے لیکن ان کی تربیت ایسے نہ کیجئے کہ وہ میز سے پانی کاگلاس اٹھانا بھی بھول جائیں اور پیاس بجھانے کیلئے بھی کسی کو آواز دیں۔اسی طرح خوراک کے ساتھ ساتھ ادویات کے استعمال میں بھی توازن قائم کیا جائے۔ حیاتین یا طاقت کی ایک گولی استعمال کی جائے ، بعض خواتین جلدی صحت یاب ہونے کی خواہش میں بیک وقت ایک سے زیادہ گولیاں کھا لیتی ہیں ،ان کا فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہی ہوتا ہے۔ آج ہم صرف مائوتھ واش کے اضافی استعمال کے بارے میں کچھ بتائیں گے۔

سانسوں میں خوشبو بھرنے اور منہ کی صفائی کیلئے مائوتھ واش کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ’’یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن ‘‘کی ویب سائٹ ’’ڈیلی میڈ‘‘ میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق مائوتھ واش کے کیمیکلز دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان میں پہنچ کر نقصاندہ بیکٹیریاز کا صفایا کر دیتے ہیں ۔ ایک اور تحقیق میں اسے ’’دانتوں کی صفائی کا بہترین کیمیکل ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے بہتر کوئی کیمیکل ہو ہی نہیں سکتا۔ ’’الیکٹران فیزیشن‘‘ نے بھی مائوتھ واش کے بہترین ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ نہ صرف دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان میں موجود بیکٹیریاز کو ہلاک کرتا ہے بلکہ سوزش میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے۔ اسی لئے سمجھدار خواتین (اور مرد بھی) دانتوں کی صفائی کے لئے مائوتھ واش کو باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں، یہ دانتوں کو ’’کیڑا لگنے ‘‘ سے بھی بچاتا ہے ۔ مائوتھ واش کی کچھ اقسام میں فلورائیڈ بھی شامل کیاجاتا ہے۔ ’’جرنل آف ڈینٹل ریسرچ ‘‘ کے مطابق ’’فلورائیڈ کی شمولیت سے دانتوں کے کھوکھلے ہونے کا عمل رک جاتا ہے‘‘۔تاہم مائوتھ واش ٹوتھ پیسٹ کا نعم البدل نہیں ہے، ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی ضروری ہے۔کیونکہ دونوں کے الگ الگ فائدے ہیں ۔ 

لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ مائوتھ واش کیسے بنتا ہے اور اس میں کون کون سے کیمیائی مادے استعمال کئے جاتے ہیں؟ جن سے سانسوں میں پیدا ہونے والی پودینے جیسی خوشبو تازگی کا احساس بخشتی ہے؟ اس کا کیمیائی مادے کا نام ہے ’’ کلورو ہیکسی ڈین گلوکونیٹ ‘‘(Chlorhexidine gluconate) جسے مختصراََ ’’ CHX‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 

مائوتھ واش میں بیکٹیریاز کا صفایا کرنے کیلئے میتھنول اور یوکللپٹول (eucalptol)سمیت کئی کیمیائی مادے شامل کئے جاتے ہیں۔ لمبے عرصے تک اور بہت زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں کلوروہیکسی ڈین گلوکونیٹ سے دانتوں اور منہ میں داغ پڑ سکتے ہیں،بسا اوقات یہ کیمیکل پوری طرح صاف نہیں کیا جاتا ،بچا ہوا مائوتھ واش جم سکتا ہے جس سے الرجی کی شکایت پیداہو سکتی ہے، سب سے اہم بات منہ کامزہ بھی بدل سکتا ہے۔مزید اضافی ا ستعمال کرنے اور منہ کو اچھی طرح نہ دھونے سے السر کی شکایت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔منہ کی جھلی کی شکایت (canker sores)والی خواتین اس کا کم استعمال کریں۔کیونکہ اس سے پہلے سے موجود شکایت بڑھ سکتی ہے۔ فلورائیڈ اور بعض دیگر کیمیکلز مل کر اسے مزید بگاڑ سکتے ہیں۔یہ بھی یاد ریکھیے کہ،امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے الکحل کی زیادہ مقدار رکھنے والے ماؤتھ واش کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے، آپ بھی ایتھنول اور مینتھول کی زیادہ مقدار رکھنے والے مائوتھ واش کے استعمال سے گریز کیجئے ۔امریکہ میں چھ برس سے کم عمر کے بچوں کیلئے اس کا استعمال ممنوع ہے، آپ بھی خیال رکھیے۔ مائوتھ واش کو اچھی طرح کلیاں کر کے صاف کر لیا جائے تاکہ منہ میں نہ رہ جائے۔

یہاں ایک اور بات بتانا بھی ضروری ہے۔یہ غلطی سے پیٹ میں بھی جاسکتا ہے ،اس صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ متلی کی شکایت پیدا ہو گی جوجلد ہی ختم ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

ایشین گیمز2026ء:پاکستان کے 4برونز میڈل

پہلا تمغہ عاصم خان، دوسرا ویمن کرکٹ ٹیم نے جیتا، دو برونز میڈل سکواش کے کھلاڑیوں کے نام، قومی ہاکی ٹیم کی3فتوحات:بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد، ایتھلیٹ شجر عباس،خولہ عمر خان اور باکسرفاطمہ زہرا ،محمد عرفان کا ایشین گیمز میں سفر ختم ہو گیا:ایشین گیمز کے ڈرا کے مطابق پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے، روایتی حریفوں کا سیمی فائنل میں سامنا ہونا ناممکن ہے

ابراراحمد ٹی20 بائولنگ کابادشاہ

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ:بیٹنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود:شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے ترقی کرکے 29ویں جبکہ عائشہ ظفر 31 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 40ویں پوزیشن سنبھال لی،سعدیہ اقبال ٹی ٹوئنٹی بالنگ میں 8ویں جبکہ فاطمہ ثناء 24ویں پوزیشن پرآگئیں۔

بڑی دولت

قائد آباد میں ظہیر نامی شرارتی لڑکا اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ دیکھنے میں تو بہت سمجھدار تھا لیکن پڑھائی کے نام سے یوں بھاگتا تھا جیسے بلی کو دیکھ کر چوہا بھاگتا ہے۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

ننھی یوگا انسٹرکٹر:فینکس جیزیل ہکس

اصل حسن

گرمیوں کی ایک روشن صبح تھی،ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی۔ ایک گھر کی چھت پر تین دوست حمزہ، سعد اور علی اخبار بچھائے آم کھانے میں مصروف تھے۔

ٹوٹ بٹوٹ نے بکری پالی

ٹوٹ بٹوٹ نے بکری پالی،دُبلی پتلی ٹانگوں والی