ہڈیوں کا درد اور علاج

تحریر : حکیم شجاع احمد طاہر


اکثر اطباء کرام کا واسطہ ایسے مریضوں سے لازمی رہتا ہے جو ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ خواتین و حضرات کی اکثریت شکایت کرتی رہتی ہے کہ پنڈلی کی ہڈی میں درد ہے، پاؤں کے نیچے تلوے میں درد رہتا ہے۔ انگلی کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ کمر میں درد کی شکایت والے اکثر مریض آتے ہیں۔ گردن کے نیچے مہروں کے قریب درد کا احساس ہوتا ہے۔ بازو کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔

بعج ایسے مریض بھی مطب پر آتے ہیں جو یہ بات کرتے ہیں کہ چلتے وقت بعض اوقات پنڈلی کی ہڈی ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے کریک ہو گئی ہو۔ ہلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ چند لمحے رک کر یا بیٹھ کر چلا جاتا ہے۔ پاؤں کی انگلیاں اندر سے دکھتی ہیں۔ الغرض ہڈی کے درد کی شکایت والے بے پناہ مریضوں سے واسطہ پڑا ہے۔ کس جگہ کیوں درد ہوتا ہے۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ یہ ایک طبیب تشخیص کر کے علاج کر لیتا ہے۔ مگر بعض اوقات ادویات دے کر مریض تندرستی حاصل نہیں کر پاتا۔ اس وقت معالج کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔

ایسے وقت معالج کو چاہیے ذرا سوچ بچار سے کام لے۔ یہ ذہن میں رہے کہ جس ہڈی میں بھی درد ہے۔ اس کے قریب وجوار میں کون سا عضو ہے۔ مریض کی ظاہری علامت کیا ہے۔ اگر ورم بھی ساتھ ہے تو پہلے ورم ختم کرنے کی تدبیر کرے ورم کے خاتمہ کے ساتھ ہی درد میں افاقہ شروع ہو جاتا ہے۔ مریض چلتے ہوئے پنڈلی کی ہڈی میں درد کی شکایت کرتا ہو تو ایسے مریض جن کو ورم بھی ساتھ ہو مندرجہ ذیل ادویہ پہلے دیںـ:۔

طبی نسخہ جات:۔نسخہ:۔عرق مکوہ خالص ایک بوتل، قلمی شورہ بیس گرام، نوشادر ٹھیکری بیس گرام، جوکھار بیس گرام۔ تمام اشیاء کوٹ چھان کر عرق مکوہ ملا دیں۔ صبح و شام مریض کو پچاس گرام ہمراہ ایک گلاس پانی ملا کر ااستعمال کرائیں۔ ورم اترنے کے بعد مندرجہ ذیل دوا بنا کر شدید تکلیف کی صورت میں پندرہ دن یا ایک ماہ استعمال کرائیں۔  

نسخہ:۔اسگندھ ناگوری پچاس گرام، تج پچاس گرام، رنجبیل دس گرام، فلفل سیاہ دس گرام۔ تمام ادویہ باریک مثل میدہ بنا کر کشتہ مرجان خاص دس گرام ملا کر محفوظ رکھیں۔

خوراک:۔تین گرام صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔

خواتین میں ہڈیوں کا درد اور ادویاتی حل:۔درج ذیل نسخہ ہڈیوں کے ایسے درد میں مفید ہے جس میں ایسے محسوس ہوتا ہو کہ ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ چلتے پھرتے دشواری محسوس کریں۔ زیادہ بیٹھ کر اٹھا نہ جاتا ہو ایسے مریضوں کیلئے یہ مفید نسخہ ہے۔ کئی خواتین جو کمر اور پنڈلی میں درد کی تکلیف لیکر آپ کے مطب آئیں تو دوران تشخیص عورتوں کے عام مرض لیکوریا کی طرف ضرور توجہ دیں۔ لیکوریا ایک ایسا مرض ہے جو اندر ہی اندر گھن کی طرح عورتوں کو کمزور کرتا ہے۔ بعض لڑکیاں صرف پنڈلیوں کے درد کا ذکر کرتی ہیں ۔ مرض لیکوریا کی جانب توجہ نہیں دیتی۔ حاذق طبیب اس طرف ضرور توجہ دیں۔ ایسی خواتین کو مندرجہ ذیل دوا بنا کر استعمال کرائیں۔

نسخہ:۔کشتہ بیضہ مرغ  دس گرام، کشتہ صدف دس گرام، کشتہ حلزون دس گرام، کمر کس پچاس گرام، گوند کیکر پچاس گرام، زنجبیل دس گرام، مائیں خرد پچاس گرام۔ تمام ادویات کوٹ چھان کر سفوف بنا کر کشتہ جات مکس کر کے محفوظ رکھیں۔

خوراک:۔پانچ گرام ہمراہ دودھ صبح و شام قبض کا خاص خیال رکھیں۔

فوائد:۔ ایسی خواتین جو پنڈلیوں میں شدید درد کا اظہار کریں اور تشخیص میں مرض لیکوریا کی مریضہ ہوں ان کیلئے مفید نسخہ ہے۔ 

ذیابیطس اور ہڈیوں کے درد کی شکایت:۔بعض اوقات ذیابیطس میں مبتلا خواتین و حضرات ذیابیطس کا علاج مدتوں سے کر رہے ہوتے ہیں یا انگریزی ادویات لیکر گزارہ کر رہے ہوں وہ پنڈلی پاؤں کی انگلیوں، ایڑھی، بازو کی ہڈی، کہنی وغیرہ میں اکثر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ 

پرانے ذیابیطس کے مریض جن کو ہڈیوں میں درد کی شکایت رہتی ہو۔ چلنے پھرنے میں دقت محسوس کرتے ہوں بعض مریض تو یہاں تک خوف کھاتے ہیں کہ حکیم صاحب غور سے دیکھیں کہیں ہڈی تو نہیں ٹوٹ گئی جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوتی دراصل چلتے وقت ایسے لگتا ہے جیسے ٹانگیں ساتھ نہ دے رہی ہوں۔ ایسے مریضوں کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بنائیں اور استعمال کرائیں۔

نسخہ:۔تالمکھانہ تیس گرام، تج تیس گرام، کلونجی پچاس گرام، تخم بابونہ بیس گرام، کشتہ فولاد بیس گرام، کشتہ مرجان خاص بیس گرام، تمام اشیاء کوکوٹ چھان کر سفوف بنا کر محفوظ رکھیں۔

خوراک:۔تین ، تین گرام صبح و شام ہمراہ پانی یا ایک کپ پھیکا گرم دودھ۔ آخر میں ایک نسخہ جو شخص ہڈیوں کے درد میں مبتلا ہو استعمال کر سکتا ہے 

نسخہ:۔ کشتہ گودنتی بیس گرام، کشتہ مرجان بیس گرام، کوندکیکر تیس گرام، پیلا مول بیس گرام، ست گلو بیس گرام، کلونجی تیس گرام، تمام ادویات خالص اور مصفیٰ خرید کر کوٹ چھان کر سفوف بنا کر محفوظ رکھیں۔

خوراک:۔ ایک گرام صبح، ایک گرام شام گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ درد کی صورت میں تین مرتبہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ درد کی صورت میں تین مرتبہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ عام حالت میں ایک خوراک روزانہ استعمال کرنے سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭