چاول چہرے پر لگائیں،خوبصورتی بڑھائیں

تحریر : مہوش اکرم


خوبصورتی کیلئے سب سے آسان اور فائدہ مند رازوں میں سے ایک چاول کے آٹے کا فیس پیک استعمال کرنا ہے۔ یہ وہ قدرتی اجناس ہے جو ہمارے کچن میں آسانی سے دستیاب ہے اور یہ جلد کے بہت سے مسائل کے حل میں مدد کرتا ہے۔

آئیے آج چاول کے آٹے کے مختلف فیس پیک دیکھیں جنہیں آپ گھر پر دوسرے فائدہ مند اجزاء کے ساتھ تیار کر سکتے ہیں۔

 چاول کا آٹا فیس پیک کے طور پر استعمال کرنے سے جلد چمکدار اور رنگت گوری ہوتی ہے۔ یہ سورج کی تپش کو ختم کرتا ہے اور کیل مہاسوں سے بچاتا ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ فیس پیک کو تازہ بنائیں اور اسے جلد پر کافی دیر تک لگا رہنے دیں۔چاول کے آٹے میں اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو جلد سے نقصان دہ زہریلے مادوں، سیاہ دھبوں، مہاسوں اور داغوں کو دور کرتا ہے۔ اب فیس پیک بناے کا طریقہ جان لیں۔

چاول کا آٹا اور ٹی بیگ فیس پیک

اجزاء: ایک چمچ چاول کا آٹا، ایک عدد ٹی بیگ، تھوڑا سا گرم پانی، ایک چمچ شہد۔

طریقہ: ایک پیالا ابلتا ہوا پانی لیں اور اس میں ٹی بیگ کو 2سے3 منٹ کیلئے بھگو دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی میں چاول کا آٹا اور شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے جلد پر کلاک وائز آہستہ آہستہ مساج کریں۔ 10 سے15منٹ کے بعد اپنا چہرہ دھو کر خشک کریں۔

چاول کا آٹا، ہلدی اور کریم کا فیس پیک

سانولی رنگت دورکرنے کیلئے چاول کے آٹے کا یہ ماسک قدرتی طور پر بہترین ہے۔ یہ پگمنٹیشن پھیکی اور خشک جلد کیلئے سب سے مؤثر گھریلو علاج ہے۔

اجزاء: ایک چمچ چاول کا آٹا، ایک چمچ تازہ کریم، ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر۔

طریقہ: ایک پیالے میں چاول کا آٹا، تازہ کریم اور ہلدی پاؤڈر ملا دیں۔ مرکب کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ 10 سے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ہفتے میں کم از کم ایک بار اس کا استعمال ضرور کریں۔

چاول کا آٹا، عرق گلاب اور شہد کا فیس پیک

سورج کی وجہ سے چہرہ داغ دار اور رنگت سیاہ ہو جاتی ہے۔ عرق گلاب جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے جبکہ شہد جلد کو اندر سے پرورش اور نمی بخشتا ہے۔

اجزاء: دو چمچ چاول کا آٹا، ایک چمچ شہد، ایک چمچ عرق گلاب۔

طریقہ: ایک پیالے میں تمام اجزاء کو یکجا کریں۔ چہرے پر لگائیں۔ اسے 10 سے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں۔ گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے، چہرہ دھو لیں۔ بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار لگائیں۔

چاول کا آٹا، کھیرا اور ایلوویرا فیس ماسک

چاول کا آٹا خشکی کو کم کر سکتا ہے، جلد کی لچک کو بڑھا سکتا ہے، کھردرا پن کم کر سکتا ہے، بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار ماسک لگائیں۔

اجزاء: دو چمچ چاول کا آٹا، دو چمچ ایلو ویرا جیل، دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا کھیرا۔

طریقہ: ایک مکسنگ ڈش میں چاول کا آٹا، ایلو ویرا جیل اور کھیرا یکجا کریں۔ پیسٹ کو چہرے پر آہستہ سے لگائیں اور 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے، اپنا چہرہ دھو لیں۔ اس ماسک کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح گیلا کریں۔

چاول کا آٹا اور چنے کے آٹے کا فیس پیک

چاول کا آٹا خوفناک سیاہ حلقوں کو مٹانے میں مدد کیلئے مشہور ہے، اس کے علاوہ اس میں مختلف قسم کے دیگر جادوئی اور قدرتی خوبصورتی کے فوائد بھی ہیں۔ 

اجزاء: ایک چمچ آٹا چاول کا آٹا، ایک چمچ چنے کا آٹا، ایک ٹماٹر کا رس، ایک چٹکی ہلدی

طریقہ: ایک مکسنگ پیالے میں تمام اجزاء کو یکجا کریں۔ پورے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ نیم گرم پانی میں دھونے سے پہلے10سے15 منٹ خشک ہونے دیں۔ تیز اور بہتر نتائج کیلئے ہر روز فیس پیک کا استعمال کریں۔ ٹھنڈک کے اثر کیلئے فیس پیک کو لگانے سے چند منٹ پہلے فریج میں رکھیں۔

چاول کا آٹا اور ٹماٹر کے رس کا فیس پیک

جلد کی سفیدی کے ساتھ ساتھ چمکدار جلد کیلئے چاول کا آٹا موثر اور قابل اعتماد نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ 

اجزاء: ایک ٹماٹر کا رس، ایک چمچ چاول کا آٹا، ایک چمچ زیتون کا تیل۔

طریقہ: ایک پیالے میں چاول کا آٹا، ٹماٹر کا رس اور زیتون کا تیل ملا کر ہلائیں۔ پیک کی ایک موٹی تہہ کو جلد پر لگائیں اور فیس پیک کو خشک ہونے کیلئے 15سے 20 منٹ تک لگائیں۔ بہترین نتائج کیلئے ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں اور دن میں ایک بار ماسک لگائیں۔ بہتر اثر کیلئے فیس پیک لگانے سے پہلے اپنے چہرے کو ایک یا دو منٹ کیلئے بھاپ دیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭