بیوٹی پارلر سے نجات پائیں

تحریر : مہوش اکرم


عموماً دیکھا گیا ہے خواتین اپنے چہرے کی خوبصورتی کیلئے کئی کئی گھنٹے صرف کر دیتی ہیں لیکن ہاتھوں اور پیروں کی طرف ان کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جس کا نتیجہ ہاتھوں اور پیروں کا پھٹنا، ایڑیوں کا زخمی ہونا اور چہرے سے پہلے ہاتھوں پر جھریاں پڑنے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے ۔ آج ہم آپ کو ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنانے اور ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے کچھ قدیم و جدید طریقے بتا رہے ہیں، جن کے استعمال سے آپ بھی خوبصورت اور نرم ملائم ہاتھوں کی مالک بن سکتی ہیں۔

مینی کیور

مینی کیور لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہاتھوں کی حفاظت اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس طریقہ کار میں پہلے ناخنوں کوکاٹیں ،پھر انہیں ریتی سے رگڑیں۔  ریتی کا رخ ہمیشہ ناخن کے نچلی طرف سے نوک کی طرف رکھیں۔ اس کے بعد صابن اور ڈیٹول  ملے پانی میں ہاتھ ڈبوئیں۔ یہ عمل دونوں ہاتھوں کے ساتھ باری باری کریں۔ 5سے 7منٹ بعد ہاتھ باہر نکال کر اچھی طرح خشک کریں اور مساج کریں، مساج اس طرح کریں کہ پہلے ہاتھ کے چاروں جانب ہاتھ چلائیں پھر ہتھیلی کی پشت سے کلائی کی جانب مساج کریں، پھر انگلیوں کی اس طرح مالش کریں کہ رخ ناخنوں کے نوک کی جانب ہو اس کے بعد گولائی میں مالش کریں۔

پیڈی کیور

پیروں کی حفاظت کے جدید طریقے کو پیڈی کیور کہتے ہیں۔ اس کیلئے روزانہ پیر دھونے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ بے پرواہی بہت سی پیروں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔سب سے پہلے پیروں کے ناخنوں کو حسب منشا کاٹ لیں۔ اس کے بعد صابن اور ڈیٹول ملے پانی میں پانچ منٹ تک ڈبوئیں۔ اس کے بعد جھانویں یا نوک دار پتھر سے ایڑیاں صاف کریں۔پانی سے نکال کر خشک کرنے کے بعد پیروں کا مساج کریں۔ تھوڑا سا لوشن یا مساج کریم لے کر انگلیوں اور ہتھیلیوں کی مدد سے اس طرح مساج کریں کہ پنڈلی پر انگلیوں کا رخ اوپر گھٹنے کی جانب ہو اور پیر پر جس طرح بھی ممکن ہو، انگلیوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کا اچھی طرح مساج کریں۔

ویکسنگ

 ویکسنگ بھی ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی بڑھانے کا جدید اور قابل عمل طریقہ ہے۔ ہاتھوں اور پیروں پر جو فالتو بال ہوتے ہیں ان سے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔ ویکسنگ کرنے سے ہاتھوں اور پیروں کے فالتوں بال بالکل صاف ہو جاتے ہیں اور ہاتھ پیر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

بازو اور کہنیوں کی صفائی

چھوٹی آستینوں کا نا صرف فیشن ہے بلکہ زیادہ استعمال ہے لیکن اسے اختیار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے بازو اور کہنیاں اتنی صاف ستھری ہوں کہ آدھی آستینوں میں بری نہ لگیں۔

آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ لیموں  کے چھلکوں کو روزانہ بازوئوں اور کہنیوں پر ملیں۔ یہ عمل آپ کام کرتے ہوئے باآسانی کر سکتی ہیں اور اس کا اثر چند دنوں میں نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے۔

ابٹن میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اسے اپنے بازوئوں اور کہنیوں پر اچھی طرح ملیں۔ خشک ہو جائے تو رگڑ کر اتار لیں۔ اس طریقہ سے بازوئوں کا کالا پن ختم ہو گا ۔

ہاتھوں اور پیروں کی سیاہ انگلیاں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے ہاتھ اور پیر تو صاف ہوتے ہیں لیکن ان کی انگلیاں اور جوڑ کالے اور کھردرے ہوتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ انگلیوں پر ہلکا ہلکا رُواں ہوتا ہے جو ان حصوں کو باقی ہاتھ کی بہ نسبت کالا ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے سب سے پہلے تو وہ رواں صاف کریں اس کے علاوہ آدھا کپ دودھ، ایک بڑا چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہاتھوں کی مالش کریں۔ چند دنوں میں سیاہ انگلیوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔

کچا دودھ، ہلدی اور بیسن کو باہم ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں پر ملیں، یہ عمل بھی سیاہی دور کرنے کیلئے مفید ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭