مختلف ممالک کی کرنسی

بچو !آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مختلف ممالک میں استعمال ہونے والے پیسے کو کیا کہا جاتا ہے۔جس طرح ہماری کرنسی روپیہ ہے اسی طرح ہر ملک کی الگ کرنسی ہے ۔اس کے بارے میں تفصیل سے پڑھیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔
٭…افغانستان کی کرنسی کو ’’افغان افغانی‘‘ کہا جاتا ہے۔
٭…آسٹریلیا میں استعمال ہونے والا پیسہ ’’آسٹریلین ڈالر‘‘کہلاتا ہے۔
٭…بحرین کی کرنسی’’دینا ر‘‘ہے۔٭…چائنہ کی کرنسی’’یان‘‘ہے۔
٭…جرمنی، بلجیم اور اٹلی کی کرنسی’’یورو‘‘کہلاتی ہے۔
٭…بھوٹان کی کرنسی کو ’’نیوٹرم‘‘کہا جاتا ہے۔
٭…برازیل میں استعمال کی جانے والی کرنسی کو’’ریال‘‘کہا جاتا ہے۔
٭…امریکہ اور اس کے آس پاس کئی ممالک میں استعمال کی جانے والی کرنسی کو ’’ڈالر‘‘ کہا جاتا ہے۔دیگرجن ممالک میں ڈالر استعمال کیا جاتا ہے، وہاں ڈالر سے پہلے ملک کا نام لگا دیا جاتا ہے، مثلاًکینیڈا کی کرنسی بھی ڈالر ہے اور اسے’’کینیڈین ڈالر‘‘کہا جاتا ہے۔
٭…سائوتھ افریقہ میں ’’رین‘‘کرنسی استعمال کی جاتی ہے۔
٭…کولمبیا میں استعمال ہونے والا پیسہ ’’پیسو‘‘کہلاتا ہے۔
٭…ڈنمارک کی کرنسی ’’کرون ‘‘ہے۔
٭…پاکستان کی طرح ہندوستان کی کرنسی بھی ’’ روپیہ‘‘ہے لیکن اسے ہندوستانی روپیہ کہا جاتا ہے۔
٭…ایرانی کرنسی ’’ریال‘‘اور عراقی ’’ دینار‘‘ ہے۔
٭…اسرائیلی کرنسی کو ’’شیکل‘‘کہا جاتا ہے۔
جاپانی پیسے کا نام’’ین‘‘ہے۔
کینیا کی کرنسی کو''شلنگ''کہا جاتا ہے۔