رمضان کے پکوان و مشروبات

تحریر : منیرا کرن


رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے، اس ماہ مبارک کے دوران جہاں متوازن غذا لینا بہت ضروری ہے وہیں خود کو ہائیڈریٹ رکھنا بھی اشد ضروری ہے۔ ان دونوں باتوں کا خیال رکھ کر آپ دن بھر خود کو توانا اور متحرک رکھ سکتے ہیں۔جسم میں پانی کی کمی نہ ہواس لئے سحر و افطار میں مشروبات کا استعمال ضروری ہے۔ ذیل میں ہم آپ کیلئے رمضان کے خصوصی پکوان اور مزیدار مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جو دن بھر کے روزے کے بعد آپ کو تروتازہ اور متحرک رکھیں گے۔

اجزاء: گائے کے گوشت کا قیمہ آدھا کلو،پیاز کٹی ہوئی دو عدد، لہسن 10پھانکیں، ہری مرچیں4عدد، ادرک آدھی انچ، الائچی 4عدد، کالی مرچ، زیرہ ، ہلدی پائوڈر اور دھنیا پائوڈر 1/2، 1/2چمچ، نمک حسب ذائقہ، میدہ تین کپ، گھی دو چمچ، لال مرچ ایک چمچ اور کوکنگ آئل۔

ترکیب: سب سے پہلے قیمے کو دھو کر ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں اب کھانے کے دو چمچ کوکنگ آئل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈالیں۔ یہاں تک کہ پیاز برائون ہو جائے پھر اس میں گوشت ڈالیں اور 2سے 3منٹ تک پکائیں۔ زیرہ، ادرک، لہسن اور چھوٹی الائچی کو پیس کر مرکب بنا لیں۔ اس مرکب کو اور لال مرچ، ہلدی اور دھنیا پریشر ککر میں ڈالیں پھر اس میں ایک کپ پانی ملائیں۔ حسب ذائقہ نمک بھی ڈالیں ان مصالحوں کو ہلکی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں۔ اب ان مصالحوں میں گوشت بھی شامل کرلیں اور اچھی طرح سے مکس کریں( اگر آپ چاہیں تو مقوی بنانے کیلئے مٹر بھی ملا سکتے ہیں۔ پھر دوبارہ 5سے 10منٹ کیلئے پکائیں۔ لیجئے جناب سموسوں میں بھرنے کیلئے مزیدار مصالحہ تیار ہے۔

 اب میدہ میں گھی کو ملائیں اور حسب ذائقہ نمک بھی شامل کر لیں، میدے کو نرم و ملائم بنانے کیلئے اگر ضرورت پڑے تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کر لیں۔ اب اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں۔ پھر ایک دائرے میں پیڑا بیلنا شروع کر دیں۔ ہر پیڑے کو دو حصوں میں تقسیم کریں ایک حصہ اٹھا کر کون کی طرح کی شکل میں بنائیں اور کناروں پر پانی لگا لیں اب قیمہ یا مرغی کے گوشت کا مرکب ایک چوتھائی حصہ بھر دیں۔ اس کے کناروں کو ہلکا سا گیلا کرکے انگلی سے دبا کر بند کر دیں۔ گرم تیل میں ڈال کر تل لیں یہاں تک کہ گہرے برائون ہو جائیں۔ اب انہیں پودینے کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سروے کیجئے۔

سٹرابری ہنی سی

آج کل اسٹرابری کا موسم ہے اور یہ سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ خوش رنگ اور خوش ذائقہ اسموتھی اسٹرابری رمضان المبارک کے لئے ایک بہترین ڈرنک ہے۔ اگر آپ غذائیت سے بھرپور کسی صحت مند غذا کے خواہشمند ہیں تو یہ مشروب خاص آپ کے لیے ہی ہے۔

اجزاء : اسٹرابری ایک کپ، لیمن جوس آدھا کپ، سوڈا واٹر آدھا کپ، کریم آدھا کپ، شہد ایک کھانے کا چمچ، برف حسب ضرورت 

ترکیب : بلینڈر میں تازہ اسٹرابری، لیمن جوس اور سوڈا واٹر ڈال کر اس وقت تک گرائنڈ کریں جب تک وہ اچھی طرح یکجاں نہ ہو جائیں۔ پھر اس میں کریم اور شہد (حسب ذائقہ) شامل کریں۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے