تربوز

بازار جائو، تربوز لائو برف میں ڈالو ہمیں کھلائو گرمی کا ہے تربوز تحفہ میٹھا میٹھا بڑے مزے کا سبز ہے چھلکا پتلا موٹا
گرمی کا ہے تربوز تحفہ
لال ہے گودہ بے حد عمدہ
مصلح گردہ مقویٔ معدہ
گرمی کا ہے تربوز تحفہ
بیج ہیں کالے دیکھے بھالے
تو بھی گڑیا اس کو کھا لے
گرمی کا ہے تربوز تحفہ
منی کھائے منا کھائے
امی کھائے ابو کھائے
گرمی کا ہے تربوز تحفہ
اچھا اچھا پیارا پیارا
حامد! ہے یہ ٹانک دل کا
گرمی کا ہے تربوز تحفہ
حامد علی