اقوال زریں
٭…زبان کا زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گھائل کرتا ہے۔ ٭…اگر تم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ ٭…لالچ انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔
٭…اگر خوش رہنا چاہتے ہو تو اس چیز کو مت چاہو جو تمہاری پہنچ سے دور ہو۔
٭…ہنر انسان کا سب سے بڑا دوست ہے۔
٭…اچھا اخلاق انسان کو زمین کی گہرائی سے بلندی تک پہنچاتا ہے۔
٭…کسی کا دل نہ دکھائو کہ دکھی دل کی فریاد آسمان کا سینہ چیر دیتی ہے۔
٭…یہ دنیا مکافات عمل ہے پس تم اگر کسی کی راہ میں پتھر ہو گئے تو آنے والا وقت تمہاری راہ میں پہاڑ بن جائے گا۔