رہنمائے گھر داری: بال بڑھانے والا شیمپو خود بنائیں

موسم بدلتے ہی اکثر خواتین کے بال خشک اور بے جان ہو کر گرنے لگتے ہیں ، اس کے لئے وہ طرح طرح کے شیمپو زوغیرہ کا استعمال کرتی ہیں ۔بعض اوقات فائدہ ہونے کے بجائے ان کے بال مزید کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کا ایسا تیز ترین اور دیرپا مفید گھریلو شیمپو بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے اور دلکش ہوجائیں گے۔ شیمپو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکا ر ہوں گے۔
کچا ناریل۔۔آدھ ناریل
لیکویڈ بے بی سوپ /بے بی شیمپو۔۔۔دو چائے کے چمچ
گلیسرین۔۔۔ایک چائے کا چمچ
بادام کا تیل۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
یہ شیمپو تین مرحلوں میں تیار ہوگا
پہلا مرحلہ : (1) گرائنڈر میں ناریل اور تھوڑا ساپانی یا پھر کچا دودھ شامل کر کے گرینڈ کر لیں۔(2) گرینڈ کیے ہوئے پیسٹ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر ناریل کا دودھ نچوڑ لیں۔
دوسرا مرحلہ : ایک پیالے میں دو چائے کے چمچ ناریل کا دودھ شامل کریں۔ باقی تمام اجزاء بھی اس پیالے میں شامل کرکے اچھی مکس کریں۔
تیسرا مرحلہ : ایک ائیرٹائٹ بوتل میں اسے ڈال کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ تمام اجزاء مزید اچھی طرح حل ہوجائیں۔
لگانے کا طریقہ :جب بال دھونے ہوں تو انگلیوں کے پوروں کی مدد سے بالو ں میں ایک سے دومنٹ تک مساج کریں۔اس کے بعد بال دھولیں۔
نوٹ :(1) ہفتے میں صرف تین بار استعمال کریں۔
(2) آپ زیادہ بنانا چاہیں تو اسی حساب سے اجزاء کی مقدار بڑھالیں۔(3) ایک مہینے تک استعمال کرکے دیکھیں بہترین نتائج آپ خود دیکھیں گے۔