کھیرا۔۔۔۔حسن نکھارے

تحریر : تحریم نیازی


کھیرے کو تربوز اور میٹھے کدو کے خاندان سے جوڑا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس سبزی کا استعمال ویسے تو ہر موسم میں لیکن زیادہ تر گرمیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ گرم موسم سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرنے میں کھیرے کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔

یہ جسم سے گرمی کا اثر کم کرتا اور سوزش بھی دور کرتا ہے۔ اسے دیسی دوائوں میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کھیرا وٹامن سی کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اسے جلد کی شادابی، صفائی اور ٹھنڈک کیلئے بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کھیرے کا استعمال نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ آپ کا حسن بھی نکھارتا ہے۔ درج ذیل مضمون میں ہم آپ کو کھیرا استعمال کرنے کے دو طریقے بتا رہے ہیں جو آپ کو جسمانی طور پر صحت مند بنانے کے ساتھ جلد میں بھی نکھار پیدا کرے گا۔

خصوصیات: کھیرا جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈک اور تازگی پہنچاتا ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبے دور کرکے اسے پرکشش اور جاذب نظر بناتا ہے۔ اس سے جھریاں غائب ہوتی ہیں۔ کھیرے کو گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لئے بھی اتعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دافع سوزش بھی ہے، گرمیوں میں جلد کی سرخی کم کرتا ہے، اس کے علاوہ پھیپھڑوں اور سینے کے امراض میں بھی مفید ہے۔ کھیرے سے کھانا ہضم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے، چونکہ اس میں پانی بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور حرارے نہ ہونے کے برابر پائے جاتے ہیں اس لئے کھیرا ان لوگوں کے لئے آئیڈیل غذا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں جسم سے چربی پگھلانے کی خواہشمند خواتین کو چاہئے کہ سوپ اور سلاد میں کھیرے کا استعمال زیادہ کریں۔

اگر سادا کھیرا کھانا آپ کو پسند نہیں تو اسے دہی میں شامل کرکے بھی کھایا جا سکتا ہے۔ کھیرا چبانے سے آپ کے جبڑوں کی بھی ورزش ہو جاتی ہے اور اس کا کھانے کے ساتھ استعمال کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، جن لوگوں کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے انہیں چاہئے کہ روزانہ کھیرا کھائیں اس سے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کھیرے کے دیگر استعمالات: سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لئے تازہ کھیرے کا جوس نکال کر پئیں یا چھلکے سمیت کھائیں، دونوں صورتوں میں آپ کو فائدہ ہوگا۔ ماہرین حسن کے مطابق کھیرے کو چھلکے سمیت کھانا آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے۔

معدے اور چھوٹی آنت میں اگر زخم یا السر ہو تو دن میں ہر دو گھنٹے بعد سو ملی لیٹر کھیرے کا جوس پئیں۔

آنکھیں اگر سرخ ہو رہی ہوں، جل رہی ہوں یا بہت تھکی ہوئی ہوں تو ان کو آرام پہنچانے کے لئے کھیرے کے قتلے کاٹ کر ایک ایک ٹکڑا دونوں آنکھوں پر رکھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ تک آرام سے لیٹے رہیں۔ آنکھوں کی سوزش دور کرنے کے لئے بھی روزانہ آنکھوں پرکھیرے کے قتلے کو ٹھنڈا کرکے پانچ سے دس منٹ کے لئے رکھیں۔

تیز دھوپ یا لو لگنے کی وجہ سے اگر جلد سرخ ہو گئی ہو تو اسے ٹھنڈک اور سکون پہنچانے کے لئے کھیرے کے ٹھنڈے قتل کو جلد پر رگڑیں۔

پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے کھیرے کے خشک بیجوں کو پیس کر کھانا مفید رہتا ہے۔

اگر آپ کی جلد کشش کھونے لگی ہے اور اس پر جھریاں نمودار ہو رہی ہیں تو تازہ کھیرے کو روزانہ اپنی غذا میں شامل کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭