وطن

میری توقیر اس میں ہےمیری تعظیم اس میں ہےوطن جاں سے بھی پیارا ہےمیری آنکھوں کا تارا ہے
وطن خوابوں کا مرکز ہے
میرے ایماں کا حصہ ہے
وطن قائدؒ کا احسان ہے
میرے دل کا ارمان ہے
یہی دل میں ہے پوشیدہ
یہی ماتھے پہ لکھا ہے
کہ ارض پاک کے ذرے
میرے خوشیوں کا سرمایہ
اسے شاداب رکھیں گے
اسے آباد رکھیں گے
یہ جنت ہماری ہے
اسے آزاد رکھنا ہے
وطن سے بے وفائی کا
تصور بھی نہیں کرنا
یہی پیغام آزادی
یہی پیغام میرا ہے
انور ندیم علوی