آج کا پکوان: چکن جلفریزی

اجزاء:چکن اسٹرپس آدھا کلو، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز2عدد کٹی اور درمیانی، ادرک2کھانے کے چمچ جولین کٹا ہوا، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، مسٹرڈپائوڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک 3چوتھائی چائے کا چمچ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچ، کیچپ ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر2عدد کیوبز میں کٹے ہوئے، شملہ مرچ ایک عدد اسٹرپس میں کٹی ہوئی، ہری مرچ 3عدد اسٹرپس میں کٹی ہوئی، ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا۔
ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔ اس میں ادرک جولین اور چکن اسٹرپس شامل کرکے پانچ منٹ کے لئے فرائی کر لیں۔ پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، مسٹرڈ پائوڈر، نمک سویا سوس، کیچپ آدھ کپ پانی، ٹماٹر، شملہ مرچ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔ چکن جلفریزی تیار ہے، نان کے ساتھ سرو کریں۔