رہنمائے گھر داری

جلد میں جلن اکثر خواتین جلد میں جلن کی شکایت کرتی ہیں، ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے جلد جھلس گئی ہو، وہ کسی بھی قسم کی کریم بھی استعمال نہیں کر سکتیں۔ ایسی خواتین کیلئے ایک انتہائی مفید نسخہ بتانے جا رہی ہوں۔امرود پکا ہوا ایک عدد، دہی 2چمچ، Coca powerایک کھانے کا چمچہ، انڈا ایک عدد۔ امرود کو اچھی طرح میش کر لیں، پھر اس میں باقی اجزاء ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اگر جلد میں زیادہ جلن ہو تو اس میں پودینہ یا کافور بھی مکس کر سکتی ہیں۔ اس پیسٹ کو 1گھنٹہ لگا کر سادہ پانی سے واش کر لیں۔
جوڑوں کا درد
اکثر خواتین کو ڈلیوری کے بعد جوڑوں میں درد رہنے لگتی ہے،ایسی خواتین درج ذیل نسخہ استعمال کریں، انشااللہ بہت آفاقہ ہو گا۔
اجزاء : گائے کا دیسی گھی1کپ، جائفل پیس کر 15سے 20عدد۔
طریقہ استعمال: دیسی گھی کو گرم کر لیں، پھر اس میں جائفل پائوڈر ڈال کر بھون لیں، دھیان رہے کہ جائفل جلے نہیں۔ ایک گلاس گرم دودھ میں 4چاول کے دانے کے برابر جائفل مکس کرکے پئیں۔
منہ کے چھالے
اکثر خواتین منہ میں چھالے نکل آنے کی شکایت کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان سے کھانا بھی نہیں کھایا جاتا، ان کیلئے ایک گھریلو نسخہ بتا رہی ہوں۔منہ میں چھالوں کی ایک بڑی وجہ قبض ہے، اگر آپ کو قبض رہتا ہے تو آپ پہلے اسے دور کریں، منہ کے چھالوں کے لئے میں ایک مفید نسخہ بتا رہی ہوں۔گیندے کے پھول4عدد، سوئف ایک چمچ، شہد ایک چمچ، گیندے کے پھول اور سونف کو ایک کپ پانی میں ابالیں پھر اس میں شہد مکس کرکے غرارے کریں۔