بے وقت کی بھوک اور ڈائٹنگ

تحریر : تحریم نیازی


بہت سی لڑکیوں کو ہر وقت کچھ نا کچھ کھانے پینے اور منہ چلانے کی عادت ہوتی ہے، ایسی لڑکیاں اپنی بے وقت کی بھوک کو برداشت نہیں کر پاتیں اور اپنی ڈائٹنگ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھانے لگ جاتی ہیں۔

 جب ان لڑکیوں سے پوچھا جائے تو اکثر کا یہی جواب ہوتا ہے کہ ان سے ’’بھوک برداشت نہیں ہوتی‘‘ یہ لڑکیاں بے وقت کی بھوک کو مٹانے کیلئے فاسٹ فوڈ، فرنچ فرائز، سوفٹ ڈرنکس، چپس، نمکو اور میٹھے بیکری آئٹمز وغیرہ کھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سب چیزوں کا تھوڑا سا بھی استعمال ان کی ڈائٹنگ کو متاثر کر دیتا ہے اور ان کے جسم میں کولیسٹرول اور شوگر لیول کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ لڑکیوں کو بے وقت کی بھوک مٹانے اور ڈائٹنگ کو کامیابی سے جاری رکھنے کیلئے ماہرین نے کچھ ٹپس دی ہیں، آیئے وہ جانتے ہیں۔

ناشتہ ضرور کریں: فٹنس ایکسپرٹس کا لڑکیوں کو یہی مشورہ ہے کہ وہ ناشتہ ضرور کریں، کیونکہ صبح کے وقت متوازن ناشتہ آپ کو دوپہر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا، آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا اور پھر آپ کو بے وقت کی بھوک مٹانے کیلئے فاسٹ فوڈ یا چپس وغیرہ کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ وہ لڑکیاں جو آفس جانے کیلئے دیر سے اٹھتی ہیں اور آفس جلدی پہنچنے کے چکر میں وہ ناشتہ چھوڑ کر آفس روانہ ہو جاتی ہیں، ایسی لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اس عادت کو ترک کر دیں۔ وقت سے قبل اٹھنے کی کوشش کریں تاکہ انہیں ناشتہ کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔

زیادہ پانی پئیں: لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ دن بھر میں کم سے کم 2لیٹر پانی ضرور پئیں۔ جب وہ اتنا پانی پئیں گی تو انہیں اپنا پیٹ خالی نہیں لگے گا بلکہ انہیں بے وقت بھوک کا بھی احساس نہیں ہوگا، ساتھ ہی زیادہ پانی پینے سے جسم کے اندرونی اعضا بھی بہتر انداز میں کام کر پائیں گے۔ ڈائٹنگ کرنے والی لڑکیوں کو جب بھی بے وقت کی بھوک لگے تو انہیں چاہئے کہ وہ فاسٹ فوڈ، فرنچ فرائز یا چپس وغیرہ ہرگز نہ کھائیں، بلکہ کوشش کریں کہ اس وقت پانی پی لیں، اس سے انہیں اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونے لگے گا۔ کھانا آہستہ آہستہ اچھی طرح چبا کر کھائیں،  اگر آپ روٹی نہیں سلاد کھا رہی ہیں، تب بھی کوشش کریں کہ اسے اچھی طرح چبائیں، کھانے کو آہستہ آہستہ اچھی طرح چبا کر کھائیں گی تو وہ معدے پر بوجھ نہیں بنے گا اور وہ جلدی ہضم ہو جائے گا۔ ساتھ ہی جب زیادہ دیر تک کھانا چبائیں گی تو نفسیاتی تسکین بھی ہو گی کہ آپ کے منہ میں کھانا ہے اور آپ کھانا کھا رہی ہیں،ایسے میں آپ کی بھوک بھی ختم ہو جائے گی اور آپ کو پیٹ بھر جانے کا احساس بھی ہونے لگے گا۔

ٹی وی دیکھتے ہوئے کچھ نہ کھائیں: اکثر لڑکیاں ڈائٹنگ پر ہوتی ہیں لیکن ان کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ ضرور کھانے لگتی ہیں۔ یاد رکھیں جو لڑکیاں ٹی وی دیکھتے ہوئے مختلف چیزیں کھانے کی عادی ہیںان کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ لڑکیوں کو پتا بھی نہیں چلتا اور وہ زائد کیلوریز پر مشتمل چیزیں ایک ہی وقت میں بیٹھ کر کھا رہی ہوتی ہیں۔ یوں ڈائٹنگ کرنے کے باوجود وہ لڑکیاں وزن کم کرنے میں ناکام ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ اگر کسی کو اپنے کولیسٹرول لیول پر کنٹرول کرنا ہے یا ڈائٹنگ کا اچھا نتیجہ حاصل کرنا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے کچھ کھانے کی عادت کو ختم کر لیں۔

چھوٹے برتن کا استعمال: اپنے کھانے کو کسی چھوٹے پیالے یا پلیٹ میں نکالیں اور پھر کھائیں۔ اس طرح آپ جب اس پیالے کو خالی کر لیں گی تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے پورا کھانا کھا لیا ہے۔ یوں آپ ڈائٹنگ کی صورت میں زائد کھانا کھانے سے بچی رہیں گی، ساتھ ہی آپ کو یہ احساس بھی ہوگا کہ آپ نے پورا کھانا کھا لیا ہے اور آپ کا پیٹ بھر گیا ہے۔ پروٹین اور فائبر کا استعمال ناشتے اور کھانے کے وقت پروٹین اور فائبر پر مشتمل غذائوں کا استعمال کریں، تاکہ نظام انہضام کا عمل سست ہو جائے اور آپ کو پیٹ بھرا ہوا سا محسوس ہو۔ اس طرح آپ کو بے وقت کی بھوک نہیں لگے گی۔

کیا کھایا جائے:ایک پیالہ بند/ پھول گوبھی میش کرکے کھائیں گی تو آپ کو اس سے 5گرام فائبر آسانی سے مل جائے گا۔ مٹر کھائیں، ایک کپ دال کا سوپ بنالیں،اس سے بھی آپ کو پروٹین اور فائبر ملیں گے۔ ایک کپ بروکلی، رس بیری، امرود، کدو، کیلے کھائیں، اگر کچھ میٹھا کھانے کا دل کر رہا ہے تو منٹ آئس کریم یا منٹ فلیور کا کوئی میٹھا کھالیں۔ جب بھی بے وقت بھوک لگے تو آدھے کپ تک انجیر کھا لیں۔ انجیر دوپہر کے وقت اگر کھا لی جائے تو وہ لنچ کا ہی کام دے گی۔ آدھا کپ انار کھالیں، اس سے بھی مناسب مقدار میں فائبر ملے گا اور آپ کو بے وقت بھوک کا احساس نہیں ہوگا۔ ناشتے یا دوپہر اور رات کے کھانے میں ایک کپ جو کا دلیہ استعمال کریں، یہ خون میں موجود شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ کیلا کھائیں، اس کے اوپر جائیں تو ڈارک چاکلیٹ چھڑک دیں، امریکن کیمیکل سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی اوکسیڈینٹس اور فائبر موجود ہوتا ہے، جو کہ معدے کی سوزش میں کمی لاتا ہے۔ اس کے علاوہ چقندر، پاپ کورن، بھنے ہوئے چنے، گریپ فروٹ، شکر قندی، ناشپاتی، ایوا کاڈو، پھلیاں، لوبیا، بادام، سیب، السی کے بیچ، گاجر کو بھی بے وقت کی بھوک کو مٹانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان تمام چیزوں سے ایک ڈائٹ پلان تیار کر لیں اور اسے استعمال کریں، وزن بھی کم ہو گا، کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول میں رہے گا اور ساتھ ہی بے وقت کی بھوک بھی نہیں لگے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان کرکٹ کا مصروف سیزن:گرین شرٹس:مشن آسٹریلیا و نیوزی لینڈ

پاکستان کرکٹ کا مصروف ترین نیشنل و انٹرنیشنل سیزن جاری ہے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آستریلیا کے دورے پر ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں ہے۔حال ہی میں پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور کی جیت پر ختم ہوا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر ایٹ مرحلہ کراچی میں جاری ہے جس میں پاکستان کے تقریباََ تمام نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹر اپنے جلوے دکھا رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز اور قومی ذمہ داری

پیسے کیلئے قومی عزت اور وقار دائو پر لگانے کے حوالے سے ماضی میں بھی قومی کرکٹرز پر متعدد الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ متعدد کرکٹرز نے جوئے میں ملوث ہونے یا جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کا اعتراف بھی کیا لیکن ماضی میں ایسی مثالیں سامنے نہیں آئیں کہ کسی کھلاڑی نے پیسوں کے لالچ میں لیگ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم سے دستبرداری کا اعلان کیا ہو یا اپنی دستیابی ظاہر نہ کی ہو۔

ہم جیت گئے

فراز نے گردن اٹھا کر اپنے سامنے کھڑے ہاتھی کی طرف دیکھا اور پھر سر جھکا کر بیٹھ گیا۔ ہاتھی نے محسوس کیا کہ دوست کا موڈ آج اچھا نہیں ہے۔ اس نے اپنا منہ فراز کے جسم پر رگڑا جیسے پوچھ رہا ہو، کیا بات ہے، آپ ایسے کیوں بیٹھے ہو؟ فراز نے کوئی جواب نہ دیا۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

بچوں یہ تو آپ جانتے ہیں کہ چاند زمین کے گرد اور زمین سورج کے گرد لگاتار گھوم رہے ہیں ،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زمین سورج کے گرد ایک سال میں ایک چکر پورا کرتی ہے۔

ذرامسکرائیے

استاد( اسلم سے): ’’ ہوا سے باتیں کرنا، اس محاورے کو جملے میں استعمال کرو‘‘ اسلم: ’’کل میرے دو دوست سیر کو گئے، ان کے واپس آنے تک میں ہوا سے باتیں کرتا رہا‘‘۔٭٭٭

چوں چوں کرتے بچے

آئی آئی چڑیا آئی کھانا بچوں کا وہ لائی چوں چوں کرتے بچے اس کےلگتے ہیں وہ کتنے اچھے