دولونگ روزانہ کھانے کے فوائد

تحریر : تحریم نیازی


قدرت نے ایک چھوٹی سی لونگ میں بیشمار غذائی اجزاء چھپا رکھے ہیں۔ اپنے غذائی اجزاء کے باعث یہ بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔یہ نہ صرف کھانوں کی شان بڑھاتی ہے بلکہ ان کے ذائقے کو دوبالا بھی کرتی ہے۔

لونگ کے طبی فوا ئد:لونگ سے کئی امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔یہ دانتوں کے امراض سے لے کر جسم کے دیگر کئی امراض میں بھی شفاء بخش ہے۔ کھانے میں لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔ آیورویدک طریقہ علاج میں لونگ کا جوشاندہ،تیل اور سفوف خون کی گردش کے استحکام اور درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے استعمال کروایا جاتا ہے۔ سر درد کیلئے لونگ کا سفوف،نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر ماتھے پر لیپ کر لینا فائدے مند ہوتا ہے۔کھانسی کیلئے ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر نگل لینے سے کھانسی میں آرا م اور گلے کی تکلیف میں افاقہ ہو جاتا ہے۔دمہ کی تکالیف کے ازالے کیلئے چھ لونگ ایک گلاس میں ڈال کر اُبال لیں۔اس جوشاندے میں ایک چمچ شہد شامل کر کے دن میں تین بار پئیں۔

یہ بھوک بڑھانے کے علاوہ نزلے کو روکتی ہے اور دماغ کو بھی طاقت دیتی ہے۔ لونگ اور ہلدی کا سفوف انڈے کی سفیدی میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگانے سے مہاسے نکلنا بند ہو جاتے ہیں۔

دانتوں کے درد اور منہ کی تمام تکالیف، مسوڑھوں سے خون آنا اور بادی کیلئے لونگ چبانا مفید ہے۔لونگ کا تیل منجن کی طرح دانتوں پر ملنے سے آرام ملتا ہے۔لونگ  سے پیٹ کی تمام تکالیف رفع ہو جاتی ہیں۔ بد ہضمی،قے اور اپھارہ کی صورت میں چند قطرے لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ کھانے میں لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔لونگ کو بطور دافع،ریاح،خوشبو اور محرک کے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بادی اور ضعف معدہ کے علاج کیلئے اکسیر ہے ۔

لونگ کا تیل:  لونگ کا تیل بھی بے حد مفید اور کار آمد ہے۔اس کے اندر بڑی مقدار میں فنیول پائی جاتی ہے،جو اعلیٰ درجے کی اینٹی سیپٹک ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو ہزار برسوں سے دانتوں کے درد،سانس کی بد بو اور دانتوں کے انفیکشن کو دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر لینے سے کھانسی میں آرام آ جاتا ہے۔ لونگ کا تیل جوڑوں کے درد کیلئے بے حد مفید ہے۔جوڑوں کے درد،گٹھیا اور اعصابی درد میں لونگ کا تیل لے کر مالش کرنے سے افاقہ ہو تا ہے۔لونگ کا تیل جلد کیلئے مفید اور بہترین غذا ہے۔اس کی مالش سے جلد صاف اور سرخی مائل ہو جاتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔