چہرے کے دانے ایک دن میں ختم کریں!
آپ کو اپنے کسی کالج کے پروگرام میں جانا ہو یا پھر کسی شادی میں، آپ اپنے بالوں سے جوتوں تک ہر چیز کی تیاری کرتے ہیں، لیکن ہر ہر حوالے سے بہترین تیاری کے بعد جب آپ کی اپنے چہرے پر نظر پڑے جہاں اچانک ابھرنے والا دانا آپ کو منہ چڑا رہا ہو تو یقیناً بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔ چہرے پر دانے ایک عام سی بات ہے اور اِس کی وجوہات کچھ بھی ہوسکتی ہیں، لیکن اِن دانوں سے پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو چہرے کے دانے ختم کرنے کے ایسے حل بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ فوری طور پر دانوں سے جان چھڑواسکتے ہیں، تو آئیے اُن حل پر نظر ڈالتے ہیں:
چائے کے درخت کا تیل
چائے کے درخت کا تیل ایسی جلد کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے جس پر بار بار دانے نکل آتے ہیں۔ اِس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس تیل میں ایسے اینٹی بیکٹیریل اجزا ہوتے ہیں جو دانے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کردیتے ہیں اور اِس کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ یہ صرف ایک ہی رات میں اپنا اثر دکھاتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ
اگر آپ پریشان ہیں کہ چائے کے درخت کا تیل کہاں سے میسر ہوگا تو ہرگز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آپ کے گھر میں ہی موجود ہے۔ یہ حل ٹوتھ پیسٹ کی صورت میں موجود ہے۔ دراصل ٹوتھ پیسٹ میں موجود ’’ہائیڈروجن پرآکسائیڈ‘‘ آپ کے دانوں کو رات بھر میں ہی سْکھا دیتا ہے۔ آپ ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کریں اور دیکھیں کہ کیسے ایک ہی رات میں آپ کے چہرے پر دانے کم ہوجاتے ہیں۔
میٹھا سوڈا
پانی اور بیکنگ سوڈا کا پیسٹ چہرے پر لگاکر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ بیکنگ سوڈا میں یہ خاصیت ہے کہ یہ چہرے پر موجود اضافی تیل کو نکال کر دانوں کو بالکل خشک کردیتا ہے۔
دار چینی
دار چینی اور شہد کا مرکب بناکر روز استعمال کرنے سے چہرے پر دانے نہیں ہوتے۔
لہسن کا استعمال
لہسن کو دانوں پر براہِ راست ملیے اور دیکھیے دوسرے دن تک دانے کیسے ختم ہوجاتے ہیں۔
ہلدی
ہلدی کو دودھ یا دہی میں ملاکر دانوں پر لگائیے۔ یہ عمل روز کرنے سے نہ صرف دانے ختم ہو جائیں گے بلکہ رنگت بھی صاف ہوجائے گی۔