آئی سی سی ورلڈ کپ 2023:دنیائے کرکٹ کا حکمران کون؟

تحریر : زاہد اعوان


آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد (بھارت)کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اورامید ہے آج ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

آسٹریلوی ٹیم آج آٹھویں بار ورلڈکپ کافائنل کھیل رہی ہے اور اس سے قبل پانچ بار ورلڈچیمپئن بن چکی ہے جبکہ دو بار کی ورلڈ چیمپئن میزبان بھارتی ٹیم آج چوتھی مرتبہ عالمی کپ کافائنل کھیلے گی۔فائنل کیلئے تیار کی گئی پچ کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ یہ پچ سلو ہوگی ۔بھارت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیرل مچل نے 134 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔بھارت بائولرشامی نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم 50ویں اوور میں 212  رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 3، 3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم نے ہدف عبور کرکے آٹھویں مرتبہ ورلڈکپ فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ 2023ء میں میزبان انڈیا کی جانب سے اپنی ٹیم کو جتوانے کیلئے مختلف حربے آزمائے جارہے ہیں جن پر مختلف ٹیموں، شائقین اور ماہرین کی جانب سے انگلیاں بھی اٹھائی گئی ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں میزبان بھارت پر پچ تبدیل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کا نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی پچ تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کی۔بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں دو بار استعمال ہونے والی پچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے اس پچ کا انتخاب کیا جو سپنرز کیلئے سازگار تھی۔ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سیمی فائنل کیلئے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو کہ پہلے استعمال نہیں ہوئی۔ ورلڈ کپ کے دوران پچز اور میچ شیڈول کی نگرانی کرنے والے آئی سی سی عہدیدار اینڈی ایٹکنسن نے پہلے بھی سیمی فائنل کی پچ تبدیل ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔

آئی سی سی عہدیدار کی اپنے متعلقہ افسران کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول تھا وہ شیڈول کے مطابق ہوا تاہم اس کے بعد ہونے والے تین میچز کے شیڈول بغیر پیشگی اطلاع اور وضاحت کے تبدیل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی وکٹ بھی تبدیل کی گئی تھی۔ ایونٹ منیجر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پچ نمبر 7 پر کھیلا جانا تھا تاہم یہ میچ پچ نمبر 5 پر کھیلا گیا۔اینڈی ایٹکنسن نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے یہ تصور کیا جائے گا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل آئی سی سی کا پہلا میچ ہو گا جس کی پچ خاص طور پر میزبان بورڈ کی خواہش پر منتخب کی جائے گی یا مقابلہ کرنے والی ٹیم کو فیور دئیے بغیر تیار کی جائے گی۔دوسری جانب آئی سی سی نے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر کہا ہے کہ ورلڈ کپ طویل ایونٹ ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔ ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہو چکی ہے۔ پچ کی تبدیلی آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔آئی سی سی کے بیان کے برعکس بی سی سی آئی حکام کا پچز کی تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔