کیا آپ جانتے ہیں؟ ہم چلتے ہوئے ہاتھ کیوں ہلاتے ہیں؟

تحریر : سائرہ جبیں


کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چلتے ہوئے ہمارے ہاتھ ہلتے کیوں ہیں حالانکہ اس کی کوئی تک سمجھ نہیں آتی؟ ویسے تو ہماری ٹانگیں آگے لے جا رہی ہوتی ہیں اس لیے ہمیں ہاتھوں کو ہلانے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر پھر بھی ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟یہ وہ سوال ہے جو دہائیوں تک سائنس دانوں کو ستاتا رہا اور ایک امریکی تحقیق میں اس کا جواب دیا گیا۔

مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درحقیقت انسان چلتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو حرکت دے کر جسمانی توانائی کو بچاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اگر لوگ چلتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو ساکت رکھیں تو حرکت دینے کے مقابلے میں ان کی 12 فیصد میٹابولک توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر ہاتھوں کا چلنا چلنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے جو جسمانی توانائی کو بچاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہاتھوں کی حرکت ہماری ٹانگوں سے جڑی ہوتی ہے، جب آپ بائیں پیر کو آگے بڑھاتے ہیں تو دایاں ہاتھ آگے بڑھتا ہے اور ایسا قدرتی طور پر ہوتا ہے کیونکہ اگر بائیں پیر کے ساتھ بایاں ہاتھ آگے بڑھے تو 26 فیصد زیادہ جسمانی توانائی خرچ ہو گی۔ محققین کے مطابق چلتے ہوئے ہاتھوں کی حرکت سے توانائی اس لیے بچتی ہے کیونکہ ہاتھ پنڈولم کا کام کرتے ہیں اور چلنے کے ساتھ حرکت میں آکر جسمانی توانائی کا اخراج کم کردیتی ہے۔تحقیق میں تو دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر چلتے ہوئے ہاتھوں کو حرکت نہ دی جائے تو ریڑھ کو ہڈی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭