آلو کی کھیر

تحریر : منیرا کرن


اجزا: صاف کیے ہوئے جھینگے آدھا کلو، پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ثابت کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ، پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ، پھینٹی ہوئی دہی آدھی پیالی، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں دس عدد، ہرا دھنیا چوتھائی پیالی، خشخاش ایک کھانے کا چمچ، خربوزے کے بیچ ایک کھانے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، تیل آدھی پیالی، گاجر اور ہری مرچ سجانے کیلئے۔

ترکیب: ہری مرچ اور ہرے دھنیے کو ملا کر پیس لیں۔ خشخاش اور خربوزے کے بیج بھونیں اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔ اس میں لہسن ادرک، ہری مرچ کا آمیزہ، خشخاش کا آمیزہ، زیرہ، ہلدی، دہی اور نمک ڈال کر تیل اوپر آنے تک بھونیں۔ اس میں جھینگے ملا کر دم پر رکھ دیں۔ جھینگوں میں گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ملا کر ڈش میں نکال لیں۔ اسے گاجر اور ہری مرچ سے سجا دیں۔

اجزا: آلو 250گرام، چینی آدھا کلو، پستہ دس دانے، کیوڑہ چند قطرے،دود دو سیر، گری بادام 12 عدد، الائچی سبز سات عدد۔

ترکیب: آلو چھیل کر کدوکش کر لیں۔ دیگچی میں دودھ  گرم کرلیں۔ دودھ میں جوش آنے پر آلوؤں کا کدوکش ڈال دیں۔ دس پندرہ منٹوں بعد آلو گل جائیں گے تو اس گاڑھے محلول میں کترے ہوئے بادام، پستہ، الائچی کے پسے ہوئے دانے ڈال دیں۔ ساتھ ہی چینی بھی شامل کرلیں۔ چولہے میں آگ بہت ہلکی رکھیں دھیمی آنچ پر چینی کو محلول میں گاڑھا ہو کر جذب ہونے دیں۔ اسی اثنا میں چمچ برابر چلاتی رہیں۔ آلو گل کر دودھ میں حل ہو جائیں گے اور پانی خشک ہو جائے گا اور سب اشیا کھیر کی شکل اختیار کر لیں گی۔ تو پھر ان میں کیوڑہ کے چند قطرے ڈال کر چند منٹوں کے لیے دم دیں۔ پھر کھیر کو پلیٹوں میں ڈال دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔