پاکستانی کرکٹرز اور قومی ذمہ داری

تحریر : محمد ارشد لئیق


پیسے کیلئے قومی عزت اور وقار دائو پر لگانے کے حوالے سے ماضی میں بھی قومی کرکٹرز پر متعدد الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ متعدد کرکٹرز نے جوئے میں ملوث ہونے یا جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کا اعتراف بھی کیا لیکن ماضی میں ایسی مثالیں سامنے نہیں آئیں کہ کسی کھلاڑی نے پیسوں کے لالچ میں لیگ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم سے دستبرداری کا اعلان کیا ہو یا اپنی دستیابی ظاہر نہ کی ہو۔

 حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے پر جانے والی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ قومی ٹیم کو حارث رئوف کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی جس کے باعث انہیں ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے غیرملکی لیگ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر نہیں کی، ٹیسٹ سکواڈ سے دستبرداری کے باعث حارث رئوف کے سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور انہیں غیرملکی لیگ کھیلنے کیلئے این اوسی جاری نہ کرنے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کیلئے میلبرن سٹارز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔میلبرن سٹارز کے جنرل منیجر کے مطابق عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیگ کرکٹ کو قومی ڈیوٹی پر ترجیح دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی وجوہات اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت ذہنی تنائو کا شکار تھا، اگر صحیح ہوتا تو یہ فیصلہ کبھی نہ کرتا۔

جہاں ایک طرف کچھ کرکٹرز کی جانب سے لیگ کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دینے کی مثالیں سامنے آئی ہیں، وہیں بعض قومی کرکٹرز کی جانب سے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ بھی سامنے آیاہے۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے   کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھنے پر یقین رکھا، ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے سے انکار نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی ٹیم لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے کیلئے کیا تھا۔ میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے کو شش کرتا رہوں گا۔ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیا تاہم میں ڈومیسٹک کرکٹ کا احترام جاری رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم کروں گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم سے حال ہی میں ڈراپ ہونے والے شاداب خان بھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے لگے۔آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ(بی بی ایل)میں شامل ٹیم ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے شاداب خان سے رابطہ کرلیا،تاہم بائولنگ آل رائونڈر قومی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔ شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی۔ قومی آل رائونڈر نے پیشکش پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی۔سابق کرکٹرز کامران اکمل، را افتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے، پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریزہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ سکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں بھی نبھائیں گے۔ تاہم شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ ماضی مین جوئے کے الزامات والے کرکٹرز کی سلیکشن کمیٹی کیلئے خدمات لینا مناسب نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭