پاکستان کرکٹ کا مصروف سیزن:گرین شرٹس:مشن آسٹریلیا و نیوزی لینڈ

تحریر : زاہد اعوان


پاکستان کرکٹ کا مصروف ترین نیشنل و انٹرنیشنل سیزن جاری ہے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آستریلیا کے دورے پر ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں ہے۔حال ہی میں پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور کی جیت پر ختم ہوا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر ایٹ مرحلہ کراچی میں جاری ہے جس میں پاکستان کے تقریباََ تمام نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹر اپنے جلوے دکھا رہے ہیں۔

 پاکستان انڈر19 ٹیم 8 سے 17 دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر19 ایشیا ء کپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے جو سڈنی سے کینبراپہنچ چکی ہے۔ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اورآج دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ18 کھلاڑیوں کے ساتھ 17رکنی مینجمنٹ ٹیم بھی آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود (کپتان )،عامرجمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میرحمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ میں ہے۔ سترہ رکنی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دو وارم اپ میچ بھی کھیلے۔ پچاس اوورز کا میچ  میں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف اٹھائیس نومبر کو ہوا جس میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ الیون کو57  رنز سے شکست دی، جبکہ اسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ 30 نومبر کو ہوا جس میں نیوزی لینڈ الیون نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو28 رنز سے شکست دی۔ 

پاکستان ویمن ٹیم کے سترہ رکنی سکواڈمیں ندا ڈار(کپتان)،عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ،۔ منیبہ علی(وکٹ کیپر)،نجیہہ علوی(وکٹ کیپر )،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس،۔ سعدیہ اقبال ، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،ام ہانی اور وحیدہ اخترشامل ہیں۔ قومی ویمن ٹیم نے گزشتہ روز ڈنیڈن میں یونیورسٹی آف اوٹاگا اوول میں ٹریننگ کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سعد بیگ اے سی سی انڈر19 ایشیا ء کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کیلئے15رکنی سکواڈکا اعلان کیا۔ پاکستان انڈر19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا ، افغانستان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 

پاکستان انڈر 19ٹیم پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کے خلاف اس کا میچ10دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم  سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، عرفات منہاس (نائب کپتان)، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔ نان ٹریولنگ ریزروز میں احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذولکفل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭