کوٹ سردی سے بچائے خوبصورتی بڑھائے

تحریر : تحریم نیازی


جب بھی موسم انگڑائی لیتا ہے تو کپڑوں سے لے کر میک اَپ تک ہر چیز میں تبدیلی آجاتی ہے۔ سردیوں کی بات کریں تواس موسم میں کپڑوں کا انتخاب گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف موسم کے اثرات کا خیال رکھا جاتا ہے تو دوسری جانب فیشن ٹرینڈپر عمل کرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔

یعنی کپڑے پہننے میں گرم بھی ہوں اور دیکھنے میں اسٹائلش اور ٹرینڈی بھی۔ آجکل کے فیشن ٹرینڈز کی بات کریں تو خواتین مغربی انداز زیادہ اپنائے نظر آتی ہیں۔موسم سردیوں کا ہو تو لباس پہننے میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوٹ کا فیشن آپ کے مزاج کی اونچائی کا تعین بھی کرتا ہے۔ ذیل میں کوٹس کی چند اقسام کی تفصیل دی جا رہی ہے۔ ملاحظہ کریں اور پھر انتخاب کیجئے کہ آپ کو کونسا کوٹ پسند ہے ، جو آپ پر جچتا بھی ہو!

اسٹیٹمنٹ کوٹ

موسم سرما کے نئے ٹرینڈ پر عمل کرنے کے لیے آپ کواپنے سیاہ یا سادہ کوٹ کو پہننے سے اجتناب کرنا ہوگا کیونکہ ایکسپرٹس کی جانب سے اس موسم کے لیے سادہ کے بجائے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے فیشن ڈیزائنرز کی رائے ہے کہ عوام کی اکثریت سرد موسم میں شوخ اور کھلتے رنگوں کو زیادہ پسند کرتی ہے، لہٰذا سیاہ جینز یا سیاہ ٹاپ کے ساتھ مختلف پرنٹس والے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب آپ کے آؤٹ فٹ کوایک خوبصورت اور منفرد لْک دے گا۔اب یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ نے اسٹیٹمنٹ کوٹ پہننا ہے یا پھر کوئی عام کوٹ۔

ٹرینچ کوٹ

یہ گھٹنوں تک کی لمبائی کا کوٹ ہوتا ہے، اسے کمر کے حصے سے لگے بیلٹ کو باندھ کر پہنا جاتا ہے۔ یہ اسٹائلش کوٹ یورپ میں برسوں پہلے وہاں کی فیشن آئیکون آڈرلے نے پہن کر اسے سردیوں کے لئے لازم و ملزوم فیشن قرار دیا تھا۔ آپ سفر پر جا رہی ہوں تو اپنے ہمراہ ایک  ٹرینچ کوٹ (Trench Coat)ضرور رکھ لیں، خواہ آپ ٹرائوزر کُرتی پہنتی ہوں یا سادہ شلوار قمیض یا پھر ساڑھی یہ کوٹ ہر لباس پر جچتا ہے۔

پرکا کوٹ

یہ اس وقت بھلا لگتا ہے جب باقی سارے لباس کی میچنگ کی جائے یعنی پینٹ، ٹرائوزر اور ہائی ہیلز کے ساتھ زیب تن کیا جائے تو بھلا لگتا ہے اس میں فر کی آستین اور کالر خنک ہوا سے بچاتے ہیں جنہیں سانس کی بیماری لاحق ہو وہ خواتین فروالے کوٹ نہ پہنیں تو اچھا ہے۔

پی کوٹ

یہ زیادہ تر نیوی بلیو کلر میں بنایا جاتا ہے اور اس کی لمبائی بھی کمر تک ہوتی ہے۔ عموماً اس پر لکڑی سے بنے ہوئے بٹن لگائے جاتے ہیں۔ آج کل پلاسٹک کے بٹن فیشن میں ہیں۔ آپ چاہئیں تو ہلکا خاکی یا بیرون رنگ میں پی کوٹ سلوا سکتی ہیں۔ سردیوں میں ہونے والی شادیوں کے خاص پہناوے کے طور پر ملبوسات پر پہنئے اور بطور جیکٹ یا کوٹی، اسے دیکھنے والے بھی سراہے بنا نہ رہیں گے اور خود آپ کو اپنی شخصیت پراعتماد محسوس ہوگا۔

کیپ کوٹ

یہ ان دنوں بے حد پسند کئے جا رہے ہیں۔ سادہ کاٹن، سلک، کھدر یعنی کونسا ایسا کپڑا ہے جس میں یہ تیار نہیں ملتے۔ خواتین ڈیزائنر نے ان کے کناروں پر زردوزی، مکیش اور ریشمی دھاگے کے ایمبرائیڈری بھی کر دی ہے۔ یہ اگر مردانہ کپڑے کا سلوایا جائے تو بھی ہر قسم کے لباس پر جچے گا۔ یہ ساڑھی کے علاوہ بھی ہر لباس پر خوبصورت تاثر دے گا۔ آزما کے دیکھ لیں۔ اس قسم کے اسٹائلش کوٹس میں Inverse Capeبھی مقبول ہو رہے ہیں وہ بغیر آستین کے ہوتے ہیں۔ آپ کو پاکستانی ڈیزائنرز کی اختراع یوں بھی دیکھنے کو ملے گی کہ انہوں نے جالی دار میٹریل، کروشیے اور جماوار کے اندر لائٹنگ دے کر مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ بلاشبہ انہیں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ غرضیکہ اب خواتین کیلئے موسم سرما کے خاص پہناوئوں میں محض سویٹر اور Cardigans ہی شامل نہیں رہے۔ واڈ روب میں اوور کوٹ اور ریپ کوٹ(Wrap Coat)کیساتھ ساتھ کئی اور طرح کے اسٹامکش کوٹس حصہ بن گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مؤثر سفارتکاری اور پاکستان کا عالمی وقار

عالمی سیاست کے موجودہ تناظر میں پاکستان نے ایک ایسا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے جس کی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں توقع کم ہی کی جا رہی تھی۔

قومی سیاست پر خلیجی جنگ کے اثرات معاشی اور سیاسی چیلنجز

خلیج فارس کے علاقے میں قریب ایک ماہ سے جنگ جاری ہے اور ملکی سیاست پر بھی اس صورتحال کا غلبہ ہے اورہر سطح پر مذکورہ جنگ اور اس کے اثرات زیر بحث ہیں۔

بحران سنگین،رویے غیر سنجیدہ

ایران امریکہ جنگ کے اثرات سے پاکستان بھی نہ بچ سکا۔ حکومت نے معاشی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا، تعلیمی اداروں اوردفاتر وغیرہ کے لیے نئے اوقات کار متعین کیے گئے، گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی، بازاروں کو جلد بند کرنے اور بجلی کی بچت کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

کابینہ میں توسیع،ضروری یا مجبوری؟

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا معاملہ اب پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ بظاہر یہ ایک سادہ سا معاملہ نظرآتا ہے جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کرنی ہے، لیکن یہ اتنا بھی سادہ نہیں۔

بلوچستان،بدامنی کے سائے اور حکومتی دعوے

بلوچستان میں حالیہ دنوں پنجگور، کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور دیگر علاقوں میں خونریز واقعات نے نہ صرف عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا بلکہ حکومتی عملداری پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

آزاد کشمیر انتخابی تیاریاں اور حکومتی ترجیحات

آزاد جموں و کشمیر میں جہاں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں وہاں حکومت اپنے وزرا ، معاونین اور مشیروں کو سرکاری خزانے سے نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔