رہنمائے گھر داری: سردیوں میں تیل کی مالش کے فوائد بیشمار

تحریر : سارہ خان


سردی کے موسم میں تیل مالش کے کئی فوائد ہیں۔ زیادہ تر گھروں میں مالش کے لئے سرسوں کے تیل کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن صرف تیل مالش کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ تیل مالش کرتے وقت چند احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

گرم تیل سے مالش

 سرسوں کا تیل سردیوں میں مالش کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ سرسوں کے تیل کو گرم کرکے مالش کرنے سے جلد کی خشکی دور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تھکان اور جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔ مساج سے اسکن ٹون ہوتی ہے۔ جلد کو غذائیت ملتی ہے۔ خون کا دوران بہتر ہوتا ہے۔ جلد نرم و ملائم ہوتی ہے۔

مالش کا طریقہ

 سردی کے موسم میں مالش کرنے سے قبل تیل گرم کریں‘ مالش کرتے وقت احتیاط برتیں۔ مثال کے طور پر کندھے، کہنی اور کلائی کے جوڑ پر گولائی کی شکل میں مساج کریں۔ بانہوں اور پیروں کے عضلات پر نیچے سے اوپر کی جانب مالش کریں۔

 پیٹ کی مالش ناف سے شروع ہو کر باہر کی جانب گولائی میں ہونی چاہئے۔ اوپر پیٹ کے لئے سمت دائیں سے بائیں ہونی چاہئے جبکہ نچلے پیٹ کے لئے گولائی میں بائیں سے دائیں ہونا چاہئے۔ پیٹھ کیلئے مالش ریڑھ پر منحصر ہونی چاہئے  ریڑھ کی ہڈی سے پسلیوں تک، اوپر اور باہر کی جانب مالش کرنی چاہئے۔

جلد پر سرسوں کا تیل لگانے کے فوائد

 سرسوں کا تیل بطور اینٹی ایجنگ اور موئسچرائزر کا کام انجام دیتا ہے۔ یہ جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے، فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے، جس سے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات زائل ہوتے ہیں۔ سرسوں کا تیل کالیجن بڑھانے کا کام بھی کرتا ہے جس سے جلد کی شادابی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کیل مہاسے، الرجی، کھجلی، خراش جیسی پریشانیوں سے نجات ملتی ہیں۔ وٹامن اور منرلز سے بھرپور سرسوں کا تیل سن اسکرن کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اسکن ٹیننگ اور داغ دھبوں سے بچاتا ہے۔

سرسوں کا تیل بالوں کیلئے بھی مفید

 سرسوں کے تیل میں موجود پروٹین اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ، سر اور بالوں کے عام مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ بالوں کو مضبوط بناتے ہیں ، بالوں کی نمی برقرار رکھتے ہیں اور ان کا جھڑنا روکتے ہیں۔ ہفتے میں دو بار سرسوں کا تیل لگانا چاہئے۔

زیتون کا تیل

 موسم سرما میں زیتون کے تیل کی مالش کرنا صدیوں پرانا نسخہ ہے۔ زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں ڈھانپ کر سو جائیں ، اس کا استعمال نہانے سے قبل جلد پر مالش کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ نہانے کے فوراً بعد پورے جسم پر زیتون کا تیل لگا لینے سے خشکی سے کافی حد تک نجات ملتی ہے۔

کھوپرے کا تیل

کھوپرے کا تیل خشکی کا آزمودہ اور مؤثر علاج ہے جبکہ اس کی خوشبو بھی قابل قبول ہوتی ہے۔ سرد موسم میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لئے نہانے سے قبل تین سے پانچ چھوٹے چمچے نیم گرم کھوپرے کے تیل سے بالوں کی جڑوں اور جسم پر مالش کر لیں۔ بعد ازاں کسی اچھے شیمپو اور صابن سے نہا لیں ، کوشش کریں کہ ایسا صابن اور شیمپو استعمال کیا جائے جس کے اجزاء￿  میں کھوپرے کے تیل کی خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

اسلام آباد مذاکرات نے تاریخ رقم کر دی

پوری دنیا امریکہ ایران جنگ کو رکوانے کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان ہی اس وقت وہ ملک ہے جو اس خطرناک ترین جنگ کو رکوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ مہنگائی زدہ عوام کو کون جوابدہ ہے؟

بیرونی محاذ خصوصاً سفارتی حوالے سے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث دنیا میں پاکستان کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے اور امریکہ ایران تنازعے کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔

کراچی: بحران در بحران

سیاست کا مطلب بات چیت، دلیل اور مفاہمت ہے، اور سنا تو یہی تھا کہ سیاستدانوں کی قوتِ برداشت انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور یہی قوت تنقید برداشت کرنے اور غلطیاں درست کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

مردان جلسہ، وزیر اعلیٰ کا امتحان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 19پریل کو مردان میں جلسے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے دعوے کئے جارہے ہیں کہ یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع ہیں ۔

بیانات نہیں عملی اقدامات کی ضرورت

بلوچستان اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شدید ردعمل دیا۔

13ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج، سیاسی سرگرمیاں تیز

آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین کی متنازع 13 ویں آئینی ترمیم کو آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔عدالت نے اس آئینی ترمیم کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 21 اپریل کو اس کی سماعت کرے گا۔