آج کا پکوان:گلاوٹی کباب

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: گائے کا قیمہ:آدھا کلو،سبز الائچی:3،4،نمک: 1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ، ثابت کالی مرچ:8،10،پسی ہوئی لال مرچ:1 چائے کا چمچ، لونگ:4،ہلدی پائوڈر:

چوتھائی چائے کا چمچ، جائفل: 1،2، ادرک لہسن کا پیسٹ:1کھانے کا چمچ،جاوتری:3،4ٹکڑے،کچے پپیتے کا پیسٹ:2 چمچ، کالا زیرہ:آدھاچائے کا چمچ،تلی ہوئی پیاز :2عدد،سفید زیرہ:1چائے کا چمچ، دارچینی:1ٹکڑا، دہی (پانی نکال کر):2 چمچ،بھنے ہوئے چنے: 3چمچ، بادام: 6عدد، تلنے کیلئے تیل،کوئلہ (دھونی کیلئے)۔

ترکیب:قیمے میں نمک،لال مرچ،ہلدی،ادرک لہسن پیسٹ،کچا پپیتا ملا کر دو گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔تلی ہوئی پیاز اور دہی کو  بلینڈ کرلیں ۔فرائی پین میں چنے،بادام، سبزالائچی،لونگ ،کالی مرچ،جائفل ،جاوتری ،کالا زیرہ اور سفید زیرہ بھونیں ، خوشبو آنے لگے تو چولہا بند کردیں۔تمام چیزوں کو گرائنڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔چوپر میں میرینیٹ کیاہوا قیمہ ، دہی ،پیاز کا مکسچراور پسا ہوا خشک مصالحہ ڈال کراچھی طرح چوپ کرکے مکس کریں۔ایک باؤل میں نکال کر3 منٹ تک کوئلے کی دھونی دیں۔ہاتھوں کو تیل سے چکنا کر کے کباب بنالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔

فروٹ ٹرائفل

اجزا: پائن ایپل کیوبز میں کٹا ہوا:1 کپ،کیلے کٹے ہوئے:1 کپ،سٹرابری کٹی ہوئی:1 کپ،سادہ کیک:1 عدد، ریڈ جیلی، گرین جیلی:آدھا کپ، پائن ایپل سیرپ:1 کپ، چیری:1 کپ ، دودھ: 1 لٹر،ونیلاکسٹرڈ پاؤڈر:6چمچ، چینی:آدھاکپ۔

ترکیب:ایک کڑاہی میں دودھ، چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال لیں،اب چھوٹے پیالے میں ایک کپ دودھ اور ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے کڑھائی میں آہستہ آہستہ ڈالتے جائیں اور اس وقت تک چمچ چلاتے رہے جب تک گاڑھا نہ ہوجائے۔اب چولہا بند کردیں اور کسٹرڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ایک پیالے میں پائن ایپل، کیلا،سٹرابری ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر کیک کو کیوبز میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔سرونگ ڈش میں کیک کے ٹکڑے، ریڈ جیلی، گرین جیلی، تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈال کر پھیلائیں پھر دوبارہ دوسری تہہ میں مکس فروٹ ڈال کر کسٹرڈ کی دوسری تہہ پھیلا دیں پھر جیلی، چیری اور کیک سے گارنش کریں اور سرو کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

28ویں آئینی ترمیم کی بازگشت!

28 ویں ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ شہر اقتدار میں کئی مہینوں بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیشنز کے دوران سیاسی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔

مہنگائی کا طوفان، حکومت کیلئے امتحان

پاکستان اس وقت دلچسپ صورتحال سے دوچار ہے۔ اگر بیرونی اور سفارتی محاذ کی بات کی جائے تو دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہے لیکن اندرونی محاذ کی بات کی جائے تو عوام مسائل کی آگ میں سلگ رہے ہیں۔

منشیات نیٹ ورک، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ہائی پروفائل منشیات فروش گروہوں کی گرفتاری کے معاملے پر دنیا نیوز نے تحقیقات کیں تو ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ قبل سندھ حکومت نے وفاقی سول حساس ادارے سے اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست کی تھی جس پر انسداد منشیات مہم کے لیے سندھ حکومت سے فری ہینڈ مانگا گیا تھا۔

وزارتیں، ناراض اراکین اور بڑھتا سیاسی دباؤ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ سے چند ہفتے قبل کابینہ میں توسیع کرکے حکومت سے نالاں پارٹی رہنماؤں کو اعتراضات کاسنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔

بلوچستان: چیلنجز کے باوجود پیش رفت

رواں ہفتہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کااجلاس اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ اورسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب جبکہ گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ اور مختلف منصوبوں کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست بلوچستان کو قومی ترقی کے مرکز میں لانا چاہتی ہے۔

آزاد کشمیر کی سیاست نئے موڑ پر

آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اس پانچ سالہ دور کی مدت دو اگست کو پوری ہو جائے گی۔ یوں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل انتخابات کو یقینی بنائے۔