دلچسپ حقائق
٭… شتر مرغ کی آنکھ اس کے دماغ سے بڑی ہوتی ہے۔ ٭… عورتوں کی نسبت مردوں پر آسمانی بجلی گرنے کا امکان چھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ٭… پچھلے پانچ منٹ میں سیارہ زمین نے پانچ ہزار میل سے زائد کا سفر کیا۔
٭… دنیا کی 10 فیصد آبادی بائیں ہاتھ سے کام سرانجام دیتی ہے یعنی لیفٹ ہینڈڈ ہے۔
٭… مرنے سے قبل معروف گلوکار باب مارلے نے اپنے بیٹے کو آخری الفاظ یہ کہے ’’دولت زندگی نہیں خرید سکتی‘‘۔
٭… گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ دنیا کی سرکاری لائبریریوں سے سب سے زیادہ چرائی جانے والی کتاب ہے۔
٭… چھینک کو اچانک روکنے سے گردن یا سرمیں خون کی کوئی رگ پھٹ سکتی ہے۔ اس سے موت تک واقع ہو سکتی ہے۔
٭… اگر زمین میں موجود تمام سونے کو نکال لیا جائے تو وہ اتنا ہو گا کہ زمین پر ہمارے گھٹنوں تک سونے کی تہہ لگ جائے گی۔