پہیلیاں
ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭
جس کے پائوں نیچے آئے
کانوں کو وہ ہاتھ لگائے
٭٭٭
یقینا وہ بزدل ہے جس نے کھایا
بہادر ہے وہ جس نے پی کر دکھایا
٭٭٭
اس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
کھایا جب اس کو نہ پایا
٭٭٭
دور پہاڑ پر سے آئے
گھر میں آ کر گھل مل جائے
٭٭٭
کان پکڑ کر ناک پہ بیٹھے
ناک چڑھے کھلائے
لوگ اسے آنکھوں پہ بٹھائیں
اپنی شان دکھائے
٭٭٭
جوابات
1۔حقہ 2۔جائے نماز 3۔غصہ 4۔روزہ 5۔نمک 6۔عینک
7۔دیکھی ہڈی اور نہ بال
کھال کے اوپر نیچے کھال
جو بھی اس کو کام میں لائے
اس کو اپنی چال دکھائے