پہیلیاں

تحریر : روزنامہ دنیا


مٹی سے نکلی اک گوری سر پر لیے پتوں کی بوری جواب :مولی٭٭٭٭

خشکی پر نہ اُس کو پاؤ

پانی میں اُترو تو کھاؤ

جواب :غوطہ

٭٭٭٭

ایک جگہ پہ بانس بریلی

ایک جگہ پہ کنواں

ایک جگہ پہ آگ لگی

ایک جگہ پہ دھواں

جواب :حقہ

٭٭٭٭

دُور دیس سے چل کر آیا

بن بولے سب حال سنایا

جواب :خط

٭٭٭٭

آپ جلے نہ مجھے جلائے

اس کا جلنا میرے من بھائے

گھوم گھوم کر ہوئی تیار

سب کو آئے اس پہ پیار

جواب :جلیبی

٭٭٭٭

ایک مٹھی میں ہزاروں آئیں

لیکن ایک میں کئی دنیائیں

پتے، ڈالی، پھول، تنا، جڑ

اور پھولوں کے ڈھیر لگائیں

بوجھو بھی! آکر کیا ہے

دیکھنے میں معمولی سا ہے

جواب :بیج

٭٭٭٭

کیا جانو وہ کیسا ہے

جیسا دیکھو ویسا ہے

مطلب اس کا سوجھے گا

منہ دیکھو تو بوجھے گا

جواب :آئینہ

٭٭٭٭

پہلی ۸۔

جب بھی وہ میدان میں آئے

قدم قدم پر ٹھوکر کھائیں

اچھلے کودے دوڑے بھاگے

سب ہیں پیچھے وہ ہے آگے

جواب :فٹ بال

پہلی ۹۔

تنکے چن کر لانے والی

چوں چوں کر کے گانے والی

ہلکی پھلکی اور نازک سی

سر چھوٹا سا ٹانگیں پتلی سی

بھورے بھورے پر پھیلائے

اوپر نیچے، آئے جائے

گھر کی چھت پر اس کا ہے گھر

نام بتاؤ سوچ سمجھ کر

جو کوئی اس کا نام بتائے

وہ اچھا بچہ کہلائے

جواب :چڑیا

پہلی ۱۰۔

دنیا میں ہیں ہم دو بھائی

بھاری بوجھ اٹھانے والے

پاؤں تلے دب جانے والے

لیکن یہ ہے بات نرالی

دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں

رات آئے تو بالکل خالی

جواب :جوتے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭

دلچسپ حقائق

٭… مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔ ٭… اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔٭… کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔