ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اب تک کے ریکارڈز

تحریر : محمد ارشد لئیق


مجموعی سکور کا ریکارڈامریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں اب تک سب سے زیادہ مجموعی سکور بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے 17جون کو افغانستان کیخلاف 10.90کی اوسط سے 5وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے نکولس پوران نے 98رنز کی زننگز کھیلی۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی سکور کا ریکارڈ سری لنکا کا ہے جس نے 2007ء کے عالمی کپ میں 13کی اوسط سے کینیا کے خلاف 260 رنز بنائے تھے۔

سب سے کم گیندوں پر ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ

صرف 3.1اوورز میں ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ نے قائم کیا۔ 13جون کو انگلینڈ اور اومان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اومان نے پہلے کھیلتے ہوئے 13.2اوورز میں 47رنز بنائے۔ یہ ہدف انگلینڈ نے صرف 3.1 اوور میں حاصل کر لیاجبکہ ابھی 101گیندیں باقی تھیں۔یہ صرف رواں عالمی کپ کاہی نہیں بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے کم گیندوں پر ہدف حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا جس نے 2014ء میں نیدر لینڈ کا 40 رنز کا ہدف 5اوور میں حاصل کر کے قائم کیا تھا۔ 

فالتو رنز (ایکسٹراز)دینے کا ریکارڈ

ٹی 20 ورلڈ کپ2024ء میں سب سے زیادہ فالتو رنز دینے کا ریکارڈ پاپوانیوگینیا نے بنایا، جس نے ایک اننگز میں 25فالتو رنز دیئے۔ پاپوانیو گینیا نے یہ ریکارڈ13جون کو افغانستان کیخلاف ٹروبا میں کھیلے گئے میچ میں بنایا۔ پاپوا نیوگینیا کی طرف سے 13وائیڈ بال جبکہ 12لیگ بائی کے رنز دیئے گئے۔ ٹی 20عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسٹراز دینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کا ہے جس نے 2007ء کے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 28 ایکسٹراز دیئے تھے،جن میں 4لیگ بائی اور 23وائیڈ بال کے رنز شامل تھے۔

صفر پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ

رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں یوگنڈاکے موکاسا وہ واحد کھلاڑی ہیں جوسب سے زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔موکاسا نے تین میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور تینوں بار وہ صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ٹی 20عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہونے کا اعزا پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی کا ہے، جنہوں نے 2007ء سے 2016ء تک کے عالمی کپ میں شرکت کی ، اس دوران انہوں نے 34میچ کھیلے اور 5بار وہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔

سب سے مہنگا بائولر

رواں عالمی کپ کے سب سے مہنگے بائولر جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ثابت ہوئے ہیں۔تبریز نے 19جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 4اوورز میں 50رنز دیئے۔ مہنگے ترین بائولروں کی فہرست میں دوسرے نمبر نیدر لینڈ کے وان بیک ہیں جنہوں نے 4اووروں میں 45رنز دیئے ہیں۔ ٹی 20عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے مہنگے بائولر سری لنکا کے جے سوریا ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 2007ء کے عالمی کپ میں پاکستان کیخلاف 4اوورز میں 64رنز دیئے تھے۔

بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز ریشابھ پنت کو حاصل ہے جنہوں نے چار میچوں میں 10شکار کئے۔ پنت نے تمام کی تمام کیچ آئوٹ کئے۔ نیوزی لینڈ کے کونوے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیںجنہوں نے وکٹ کے پیچھے 6شکار کئے ہیں۔جن میں پانچ کیچ اور ایک سٹمپ آئوٹ شامل ہے۔ عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے بہترین وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز بھارت کے ایم ایس دھونی کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ء سے 2016ء تک کے عالمی مقابلوں میں 32شکار(21کیچ اور 11سٹمپ) کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭