آج کا پکوان: چکن ٹینڈرز

اجزاء :میدہ آدھا کپ، بریڈ کرمبز ایک کپ،کالی مرچ ایک چوتھائی چائے چمچ (کْٹی ہوئی)،پیپریکا ایک چوتھائی چائے کا چمچ،انڈا ایک عدد، پانی ایک کھانے کا چمچ،چکن ایک کلو (بون لیس)،تیل چار کپ،مایونیز آدھا کپ،ساور کریم ایک چوتھائی کپ،وویسٹر شائر سوس آدھا چائے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب:ایک پیالے میں میدہ ڈال دیں۔اب دوسرے پیالے میں بریڈ کرمبز، کْٹی کالی مرچ اور پیپریکا شامل کردیں۔ایک چھوٹی پیالی میں انڈے اور پانی کو پھینٹ لیں۔اب چکن کو پہلے میدے میں کوٹ کریں۔پھر انڈے میں ڈِپ کرکے بریڈ کرمز سے کوٹ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور باری باری چکن کو چھ سے آٹھ منٹ کیلئے فرائی کرکے گولڈن براؤن کر لیں۔اب ٹشوپیپر پر نکال کر خشک کرلیں۔ایک الگ پیالے میں مایونیز، ساور کریم، وویسٹر شائر سوس اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور چکن کے ساتھ سرو کریں۔
دم پخت بریانی
اجزاء :گائے کا گوشت ایک کلو ،چاول ایک کلو، پیاز چار عدد درمیانی، ادرک پچاس گرام، زیرہ آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ ،پسی ہوئی سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ، بڑی الائچی دو عدد ،لونگ چھ عدد، دہی آدھا کلو ،زعفران آدھا چائے کا چمچ، گھی آدھی پیالی۔
ترکیب: بڑی الائچی کے دانے اور زیرہ پیس لیں، ایک پیالے میں نصف دہی پھینٹ کر الائچی اور زیرے کا پیسٹ ملائیں اور یہ پیسٹ بھی گوشت پر مل دیں۔ دیگچی میں گوشت کی تہہ لگا کر لونگ اور دو کھانے کے چمچ گھی گرم کر کے ڈال دیں۔ چاولوں کو دھو کر نتھار لیں۔ بقیہ دہی چاولوں میں ملا کر گوشت کی بوٹیوں پر پھیلا دیں۔ دیگچی پر ڈھکن ڈھانک کر چاروں طرف آٹا لگا دیں، چولہے پر توا گرم کریں جب توے سے دھواں نکلنے لگے تو آنچ دھیمی کر کے دیگچی توے پر رکھ دیں۔ دیگچی میں سے گھی کڑکڑانے کی آواز آنے لگے تو آنچ بالکل ہلکی کر کے دو منٹ بعد دیگچی کا ڈھکن کھول دیں اور بقیہ گھی ڈال کر دوبارہ بند کردیں۔ دیگچی سے بھاپ نکلنے لگے تو چولہا بند کر کے ڈھکن کھول دیں۔ پریزنٹیشن دم پخت بریانی سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔