آج کا پکوان: ہاٹ فرائیڈ پران
اجزاء :جھینگے (بڑے سائز کے) 300 گرام، ادرک (چوپ کرلیں) ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن(چوپ کیا ہوا) 4 جوئے،ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد، پسی ہوئی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ، اوسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ، انڈہ ایک عدد، ہرا دھنیا( چوپ کیا ہوا)2 کھانے کے چمچ، کارن فلور2 کھانے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈر1/2 چائے کا چمچ، میدہ(چھنا ہوا)1/2 پیالی+3 کھانے کے چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ1/4 چائے کاچمچ‘ نمک حسب ذائقہ‘تیل تلنے کیلئے۔
ترکیب: جھینگوں کے درمیان میں نشان لگا کر صاف کریں اور 1/2 پیالی میدے میں لپیٹ کر انہیں رکھ لیں۔ ایک پیالے میں باقی تمام اجزاء ملائیں اور نیم گرم پانی سے گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں، جھینگوں کو آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں سنہری تل کر نکال لیں۔
ہرے مصالحے کی مچھلی
اجزاء:ثابت مچھلی ڈیڑھ کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن چار سے چھ جوئے، ٹماٹر دو عدد درمیانے، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، سرکہ تین کھانے کے چمچ، تازہ ناریل (پیس لیں) چار کھانے کے چمچ، کڑی پتہ پانچ سے چھ عدد، ہری مرچ آٹھ سے دس عدد، ہرا دھنیا دو گٹھی،لیموں کا رس چار سے چھ کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل تلنے کیلئے۔
ترکیب:پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر مچھلی اس میں دھو لیں۔ مچھلی پر دو سے تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس اچھی طرح لگائیں اور پھر ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس دوران ہرا مصالحہ تیار کر لیں۔ٹماٹروں کو لہسن، ناریل، ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں۔ پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ملا کر رکھ لیں۔دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔ پھر چولہے سے اتار کر بقیہ لیموں کا رس ملا لیں۔ ہرا مصالحہ تیار ہے۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں۔ مچھلی کو ہرا سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں۔فرائنگ پین یا دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مچھلی کو اس میں رکھیں۔ پھر اس میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال دیں۔کڑی پتہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں۔ آخر میں لیموں کا رس چھڑک دیں۔