بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر

تحریر : شازیہ کنول


عموماً بچوں میں یہ بات نوٹ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی دلچسپی کا سامان کرتے ہیں۔

آپ اپنے بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ میں یہ طریقہ بھی اپنا سکتی ہیں کہ گہرے رنگ کا پلاسٹک کا میز پوش لیں اور پھر اس پر بچوں کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص پیغام لکھیں۔ اس کے بعد اسے پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر دروازے کی چوکھٹ پر کسی مضبوط چھڑی کے ساتھ لٹکا دیں۔ ایسے میں بچے جب بھی دروازے سے گزریں گے توخوشی محسوس کریں گے۔ سالگرہ کے موقع پر  بچے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرز کی بنی چیزوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

بچوں کی سالگرہ پہ دیئے جانے والے تحائف کو ایک نئی تکنیک کے ساتھ بھی پیک کر سکتے ہیں۔ آپ تحفے کو سفید یا نسواری آرٹ پیپر میں پیک کریں اور پھر بچوں کی پسند کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن کے سٹیکرز اور تصویریں لگا کر اس پر اپنی طرف سے خاص پیغام بھی لکھ دیں۔ اس طرح تحفہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دے گا بلکہ یہ تحفہ کھولنے والے کو پرمسرت احساس بخشے گا۔ 

بچوں کی سالگرہ پر آپ صبح کے وقت انہیں پرمسرت احساس دلانے کیلئے ان کے جاگنے سے پہلے مختلف رنگوں میں غبارے پھلا کر ان کے ساتھ دھاگا باندھ لیں اور دھاگے کو کسی ٹوفی یا چاکلیٹ سے باندھ کر بیڈ کے ساتھ ہی فرش پر رکھ دیں جس سے غبارے بیڈ سے ا وپر کی جانب اٹھتے ہوئے نظر آئیں۔ بچے جب صبح نیند سے جاگیں گے تو خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے۔ 

آپ بچوں کی سالگرہ کیلئے کیک رکھنے والی میز پر رکھی گئی دوسری چیزوں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجا سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ پلاسٹک کے گلاس یا ٹرے پر گوند کی مدد سے مختلف رنگ اور ڈیزائن کے نگ لگا لیں۔ اس سے نہ صرف میز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ یہ چیزیں دیکھنے والے کی توجہ کا بھی مرکز بنیں گی۔ 

بچوں کی سالگرہ پر کمرہ کو سجانے کیلئے آپ پارٹی کی تھیم کے مطابق کچھ رنگین فوٹو فریم خرید کر ان میں اپنے بچوں کی تصویریں لگا کے دیوار پر لٹکا دیں یا پھر سائیڈ پر پڑی ہوئی فوٹو فریمز کو میز پر رکھ دیں، ان کو دیکھ کر بچے بے حد خوش ہوں گے۔ اگر آپ فوٹو پلیٹس پر بچوں کی پسند کے مطابق مزید نقش و نگار کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ بچوں کی سالگرہ پر ان کے برتھ ڈے کیک کا انتخاب بچوں کی پسند کے مطابق کریں۔ اس فلیور کے کیک کا آرڈر کریں جو کہ آپ کے بچے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کیک آرڈر کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کیک کا رنگ اور اس کی بناوٹ گھر کی سجاوٹ سے مباثلت رکھتے ہوں۔ 

آپ کیک رکھنے والی میز پر ایک بڑے سے مرتبان میں ٹوفیاں، چھوٹے خوبصورت کھلونے اور چاکلیٹ وغیرہ ڈال کر مرتبان کو رنگ برنگے موتیوں اور دوسری چھوٹی اشیاء سے بھی بھر سکتے ہیں۔ 

بچوں کی سالگرہ میں آئے ہوئے دوسرے بچوں اور بڑوں کے حفاظتی اقدام کے طور پر گھر یا کسی دوسری جگہ پر کیے گئے انتظامات میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بجلی کی تاروں کو احتیاط کے ساتھ اس طرح لگائیں کہ مہمان ان سے محفوظ رہ کر نہ صرف بھرپور انداز میں بے فکری سے شرکت کریں بلکہ پارٹی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا!

’’میں محمد ہوں، احمد ہوں اور آخر میں آنے والا ہوں، حاشر ہوں اور نبی التوبہ ہوں( یعنی آپ کی وجہ سے کثیر خلقت توبہ کرے گی) اور نبی الرحمہ ہوں(یعنی آپ کی وجہ سے انسان بہت سی رحمتوں سے نوازے گئے اور نوازے جائیں گے) ‘‘( صحیح مسلم) ’’اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت نرمی کرتا ہے، خریدتے وقت نرمی کرتا ہے اور جب تقاضا کرتا ہے تو نرمی کرتا ہے‘‘(ابن ماجہ) آپ ﷺ نے اپنے موثر انداز تعلیم سے دنیا والوں کی کایا پلٹ دی، راہزنوں کو رہبر بنا دیا اور شرک کے پجاریوں کو توحید کی دولت سے مالامال کر دیا

تم میں سے ہر ایک جوا بدہ ہے!

’’ ہر شخص نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا‘‘ عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولادکی نگہبان ہے اور اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا‘‘(صحیح بخاری )

ایفائے عہد ایمان کی نشانی

’’اور تم عہد کو پورا کیا کرو بیشک عہد کے بارے میں قیامت کے دن پوچھا جائے گا‘‘(سورہ بنی اسرائیل)

مسائل اور ان کا حل

بیوی کو آزاد اور چھوڑنے کا لفظ کہنے سے طلاق کا معاملہ سوال: شوہر نے بیوی کو کہا کہ تم میری طرف سے آزاد ہو اور کچھ دنوں بعد اس نے جھگڑے کے دوران کہا میں نے تمہیں چھوڑ دیا۔ ان الفاظ سے شرعی طور پر طلاق ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ بتا دیں (محمد ابراہیم، کراچی)

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل

یہ امر راز نہیں رہا کہ غذا سرطان کے امکان پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ بات بھی درست ہے کہ سرطان کے علاج کے بعد بحالی میں صحت مند غذا کا اہم کردار ہوتا ہے۔ پھلوں سمیت بعض غذاؤں سے ٹیومر کی نمو سست پڑ جاتی ہے اور سرطان کے علاج سے پیدا ہونے والے ذیلی اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے بحالی کی راہ آسان ہو جاتی ہے۔

پیٹ کے سرطان کی 5 پیشگی علامتیں

سرطان کی کوئی قسم اچانک منٹوں میں رونما نہیںہوتی،اس کی کئی علامتیں وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ فرد ان علامتوں کو پہچانے کیسے؟ کیونکہ بخار، پیٹ درد، قے، پیٹ میں جلن وغیرہ ایک نہیں کئی امراض کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔