پودینے کے کمالات
پودینہ عام طور پر گرمیوں کے موسم میں مشروبات، چٹنیاں، اسموتھیز، دہی وغیرہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ فطرت میں ٹھنڈا ہوتا ہے جو جسم کو ٹھنڈک اور ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ نہ صرف ہاضمے کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ایک خفیہ اسکن کیئر پروڈکٹ بھی ہے جو جلد کو نکھار سکتی ہے۔ جلد کی سفیدی کیلئے پودینے کے پتوں کا رس کا ایک بڑا فائدہ ہے۔
پودینہ میں جلد کو سفید کرنے کی قدرتی خصوصیات ہوتی ہیں جو سیاہ دھبوں اور ہائپر پگمنٹیشن کو کم کرتی ہیں اور جلد کو روشن کرتی ہیں۔ پودینے کے پتوں کا جوس پینے سے بھی جلد کی رنگت بہتر ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن سی اور اینٹی کسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار رنگ دے کر چمکدار بنا سکتے ہیں۔ یہ فیس پیک اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہوتے ہیں جو انہیں جلد کی سفیدی کیلئے ایک بہترین جزو بناتا ہے۔
پودینے کے پتے اینٹی سپیٹک خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد پر سیاہ دھبوں کو روکتے ہیں۔ پودینہ میں جلد کو سفید کرنے کی قدرتی خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کی رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔
پودینے کے پتے وٹامن اے اور سیلیسیلک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہیں جو جلد میں سیبم آئل کے اخراج کو کنٹرول کرتے ہیں۔ تیل والی جلد میں مہاسوں کے ٹوٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے پودینے کے پتوں کے استعمال سے آپ جلد میں تیل کی پیداوار کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہیں جو سوزش کو روکنے اور مہاسوں کا علاج کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
ایکنی پر پودینے کے پتوں کا پیسٹ لگائیں اور 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس میں سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو زخموں، خارش والی جلد اور مچھر کے کاٹنے میں مدد کرتی ہیں۔ آپ پودینے کے پتوں کا رس بھی استعمال کر سکتی ہیں اور اسے سوجن والی جگہ پر لگا کر اسے ٹھیک کر سکتی ہیں۔ یہ زخموں کوبھی ٹھیک کرتا ہے۔