آج کا پکوان : سبزیوں اور مشروم کا چائنیز سلاد

تحریر : انعم شیخ (شیف)


اجزاء: مشروم 425 گرام ٹین پیک، ویجی ٹیبل آئل کھانے کے دو چمچ، ناریل کا دودھ آدھا کپ،سبز لوبیاسلائس میں 100گرام، پتوں والی چینی گوبھی 150 گرام، بند گوبھی ایک عدد چھوٹی، گاجر، درمیانہ سائزایک عدد،سرخ مرچ تازہ3عدد، لیموں کاخشک پتہ ایک عدد، سرخ تازہ مرچ ایک عدد سلائس میں، سلاد کے تازہ پتے، کٹے ہوئے کھانے کے ایک چمچ برابر۔

ترکیب:گاجر کو باریک لائنوں میں کاٹ لیں۔ ایک چھوٹی کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں مرچیں ڈال دیں۔ دو منٹ تک چمچ چلاتی رہیں۔ پھر ناریل کا دودھ اورلیموں کا پتہ ڈال دیں۔ چند منٹ تک ہلکی آنچ پر چمچ چلاتی رہیں۔ جب سارا آمیزہ گرم ہو جائے تو اس میں لوبیا، مرچ، گاجر اور چائنیز گوبھی شامل کردیں اور اسے فرائی کریں پھر اسے سٹیم پر رکھیں چند منٹ بعد دیگ سبزیوں کے ساتھ شامل کرلیں۔

شاہ بلوط اور مٹن سلاد

اجزاء: بکرے کی ران کا گوشت 250گرام، تازہ سبز پیاز 8عدد، مچھلی کی ساس کھانے کا ایک چمچ، چینی چائے کی تین چمچ، تازہ دھنیا کٹا ہوا کھانے کا ایک چمچ، ویجی ٹیبل آئل کھانے کا ایک چمچ، لہسن، سلائس میں 3جوئے، لیمن جوس کھانے کے دو چمچ، جھینگے نیم پختہ کٹے ہوئے 165 گرام، شاہ بلوط کی گری 230گرام کا ٹین پیک۔

ترکیب: شاہ بلوط ایک درخت کا نام ہے جسے انگریزی میں Chest nut کہا جاتا ہے۔ اس کے پھل سے سرخ بھورے رنگ کی گری برآمد ہوتی ہے۔

ایک پین میں تیل گرم کریں اور بکرے کی ران کا گوشت ڈال دیں اوراسے درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک اس کا رنگ برائون نہ ہو جائے۔ پین  سے گوشت نکال دیں۔ ایک پلیٹ میں چند منٹ رہنے دیں کہ تیل نچڑ جائے اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس گوشت کے ایک سینٹی میٹر موٹے سلائس کاٹ لیں۔ سبز پیاز کو 6 سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹ لیں ایک منٹ کیلئے اسے فرائی کریں۔ پھر اس میں مچھلی کی ساس جوس اور چینی ملا دیں اور چمچ ہلاتی رہیں تاکہ سارا آمیزہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔ بکرے کے گوشت، پیاز کا مکسچر، جھینگے اور شاہ بلوط کے پھل کی گری ایک بائول میں ڈال دیں اور اس پر چاروں طرف دھنیا سبز رکھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سیاسی مذاکرات بے یقینی کا شکار

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اس مذاکراتی عمل کے دوران قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہو چکا ہے۔

مذاکراتی عمل ، خدشات و خطرات (ن)لیگ معاشی محاذ پرسرگرم

سیاسی محاذ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل خطرات اور خدشات سے دوچار ہے اور اس کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی اپنے لیڈر سے ملاقات نہ ہونا ہے۔

سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر سوالیہ نشان

نیا سال شروع ہوچکا لیکن سندھ کے حالات کاغذات میں تو شاید بدل رہے ہوں لیکن زمینی حقائق تبدیل ہوتے نظر نہیں آرہے۔ صوبے کا ہر شعبہ برق رفتاری سے تنزلی کے مراحل طے کر رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں امن کا خواب

خیبرپختو نخوامیں امن کی بحالی ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ بدقسمی سے سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ایک پیج پر نہیں۔ ہر جماعت امن تو چاہتی ہے لیکن اس کیلئے دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔کرم کی مثال ہی لیجئے جہاں صوبائی حکومت اپنی عملداری یقینی بنانے میں تاحال ناکام نظرآتی ہے۔

تعمیر و ترقی، امکانات اور اقدامات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلو چستان حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔

جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کی پکار

پانچ جنوری کو لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے اس عزم کے ساتھ’’ یوم حق خود ارادیت‘‘ منایا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کر انے کے بعد اسے پاکستان کا حصہ بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔