رہنمائے گھرداری ڈارک سرکل

اکثر لڑکیاں اپنی آنکھوں کے گرد پڑنے والے ڈارک سرکلز کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں۔انہوں سب سے پہلے تو یہی کہوں گی کہ وہ اپنی نیند پوری کریں، یعنی پورے 8 گھنٹے کی نیند لیں۔ سوچیں کم اوراپنی غذا کا دھیان رکھیں۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں، کھیرا زیادہ کھائیں، ناریل کا پانی پئیں۔ ایک ٹوٹکا بتا رہی ہوں وہ استعمال کریں اللہ نے چاہا تو فرق پڑے گا۔
ایلوویرا جیل ایک کھانے کا چمچ،بادام کا تیل 2کھانے کے چمچ اور زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ لے کر انہیں اچھی طرح سے مکس کرکے حلقوں پر لگائیں۔ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں 10 سے 15منٹ تک۔ آنکھوں کے اندر نہ جائے اور پھر چھوڑ دیں۔
اس کے علاوہ میں آپ کو روپ نکھار کیلئے 1ٹوٹکا بتاتی ہوں وہ بھی استعمال کریں۔انار کا جوس 60ملی لیٹر،گاجر کا جوس 60ملی لیٹر، چقندر کا جوس60ملی لیٹر،چکوترا کا جوس60ملی لیٹر لے لیں۔ان سب کو ملانے سے ایک گلاس بن جائے گا۔ روزانہ صبح نہار منہ پینا ہے، خون کی کمی کو پورا کرے گا، روپ میں نکھار آئے گا۔