دلہن کا ہیئر سٹائل بھی اہم

تحریر : مہوش اکرم


ہیئر اسٹائل اگرچہ سنگھار کی ہی ایک قسم ہے لیکن یہ مرحلہ برائیڈل ملبوسات اور زیورات کی طرح خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ شادی کے دن سب سے خوبصورت اور منفرد نظر آئیں تو ہیئر اسٹائل کے انتخاب کیلئے مکمل طور پر میک اَپ آرٹسٹ کی پسند پر انحصار نہ کریں بلکہ اس ضمن میں چند باتوں کا خیال رکھیں۔ ذیل میں ہیئر اسٹائل کے متعلق چند باتیں بتائی جا رہی ہیں، جن سے آگاہی رکھنا ان لڑکیوں کیلئے ضروری ہے جو آئندہ چند ماہ میں دلہن بننے والی ہیں۔

لمبا چہرہ

زیادہ تر ہیئر اسٹائلسٹ لمبے چہرے والی خواتین کیلئے برائیڈل ہیئر اسٹائل میں ہائی اَپ ڈو بنا دیتے ہیں، جو چہرے کو مزید لمبا دکھاتی ہے۔ چہرے کی ایسی ساخت پر ہیئر اسٹائلنگ کیلئے اْونچے بال بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اسی طرح فلیٹ ہیئر اسٹائل اپنانے کے بجائے لو بن اور ویوی لک اس ساخت پر ایک بہترین ہیئر اسٹائل ثابت ہوگا۔ 

گول چہرہ

اگر آپ کے چہرے کی ساخت گول ہے تو ہیئراسٹائلسٹ ایسی دلہنوں کیلئے افقی رخ جاتا ہوا ہیئر اسٹائل اپنانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس طرح کے ہیئر اسٹائل میں آپ کا چہرہ مزید گول اور چوڑا محسوس ہوتا ہے۔ گول چہرے کی ساخت والی خواتین کو چاہئے کہ عمودی رخ والے ہیئر اسٹائل اپنائیں۔ اس کے علاوہ درمیانی مانگ کے بجائے سائیڈ مانگ والے ہیئر اسٹائل اپنائیں، یہ آپ کے چہرے کے حجم کو متوازن کر کے عروسی حسن بڑھانے کا سبب بنے گا۔ 

بیضوی چہرہ

چہرے کی بیضوی ساخت خوش قسمت تصور کی جاتی ہے، اس ساخت پر ہیئر اسٹائل کی تمام اقسام جچتی ہیں۔ تاہم ہیئر اسٹائلسٹ ایسی ساخت رکھنے والی خواتین کو شادی کے خاص دن کیلئے  chic and sleek اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر دلہن کا قد کم ہے تو انہیں چاہئے کہ ایسے ہیئر اسٹائل کا انتخاب کریں، جو ٹاپ پر سے اونچا ہو۔ یہ ہیئر اسٹائل ان کا قد نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

چوکور چہرہ

چوکور چہرے والی دلہنوں کو چاہئے کہ شادی جیسے خاص موقع کیلئے جیومیٹریکل شیپ اور اسٹرکچرڈ ہیئر اسٹائل کا انتخاب نہ کریں۔ چونکہ ان خواتین کے نقوش شارپ ہوتے ہیں، اس لئے سوفٹ سائیڈ بینگ کے ہمراہ بنایا گیا ہیئر اسٹائل ان کے چہرے پر نرمی اور معصومیت پیدا کرے گا۔ چہرہ زیادہ چوڑا ہو تو رائونڈ یا ویوی لک کے ذریعے بھی چوڑائی ختم کی جا سکتی ہے۔ 

چند اہم باتیں 

جس طرح شادی کی تاریخ طے ہوتے ہی دلہنیں میک اَپ آرٹسٹ کی تلاش اور ایڈوانس بکنگ شروع کردیتی ہیں، بالکل اسی طرح ہیئر اسٹائل کے نئے ٹرینڈز کی تلاش بھی کئی دن قبل شروع کر دیں۔ اس سے بہت آسانی ہو جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ طے کریں کہ اس دن آپ کونسا لک اپنانا چاہتی ہیں، مثال کے طور پر کئی دلہنیں روایتی انداز جبکہ کچھ ماڈرن یا پھر کچھ منفرد اسٹائل اپنانا چاہتی ہیں۔ اس ضمن میں میک اَپ آرٹسٹ کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔ 

ایسے ہیئر اسٹائل کا انتخاب کریں، جسے بنوا کر آپ شادی والے دن پرسکون اور آرام دہ محسوس کریں۔ یہ نہ ہو کہ ہیئر اسٹائل آپ کیلئے پریشانی کا باعث بن جائے اور آپ کیلئے اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے۔

 ہیئر اسٹائل بھی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، آپ جس کسی بھی ہیئر اسٹائل کا انتخاب کریں، اسے شادی کے دن سے قبل ایک بار بناکر ضرور دیکھ لیں یا پھر اس سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔ برائیڈل ہیئر اسٹائل منتخب کرنے سے قبل اپنے چہرے کی ساخت کا خاص خیال رکھیں۔ دلہن کے ہیئر اسٹائل کا انتخاب کرتے وقت سب سے پہلی ترجیح چہرے کی ساخت کو دینی چاہئے، ٹرینڈز اپنانے کا مرحلہ بعد کا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭