آج کا پکوان:ایرانی چکن اور بٹر رائس
ایرانی چکن اجزا: چکن آدھا کلو (ہڈی کے بغیر)،پیاز ایک عدد (کٹا ہوا)،لہسن ایک عدد،نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سفید مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دار چینی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،زعفران ایسنس آدھا چائے کا چمچ،مایونیز دو کھانے کے چمچ،سرکہ یا لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ۔
چاول کیلئے:چاول ایک کپ (ابلے ہوئے)، مکھن دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سبزیوں کیلئے: مکھن دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،شملہ مرچ ایک عدد (کیوبس میں کٹی)پیاز ایک عدد (کیوبز میں کٹی)، ٹماٹر ایک عدد (کیوبس میں کٹا)،آلو ایک عدد (ابلا اورکیوبس میں کٹا)
ترکیب(چکن کیلئے): تمام میری نیشن اجزاء کو چکن کے ساتھ مکس کرلیں اور تیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔پھر پیاز اور لہسن کو چکن سے الگ کر لیں۔چکن کو اسکیورز پر لگا کر باربی کیو یا پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کرلیں۔
چاول کیلئے: مکھن کو گرم کرکے چاولوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ فرائی کرلیں۔
سبزیوں کیلئے: مکھن گرم کرکے تمام سبزیوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ مکس کرلیں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہوجائیں۔
سرونگ کیلئے: چکن، چاول اور سبزیوں کو پلیٹر میں ڈال کر سرو کریں۔
چکن ہانڈی
اجزا:مرغی کی بوٹیاں بغیر ہڈی آدھا کلو، ٹماٹر پسے ہوئے دو عدد، تلی ہوئی پیاز ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں چار عدد، کٹی ہوئی ادرک ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، پھینٹی ہوئی دہی دو کھانے کے چمچ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ، قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، تازہ کریم چار کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، کوکنگ آئل آدھی پیالی،
سجانے کیلئے: ٹماٹر، کھیرے، پیاز، ہری مرچیں۔
ترکیب: دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن سنہری کریں۔ اس میں ٹماٹر اور پیاز ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔ اس میں لال مرچ، ہلدی اور نمک ملا کر کوکنگ آئل الگ ہونے تک پکائیں۔ مرغی ملا کر پانی خشک کرلیں۔ اس میں دہی، دھنیا، زیرہ، ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر چند منٹ کیلئے بھونیں اور قصوری میتھی، گرم مصالحہ اور کریم ملا کر ڈش میں نکال لیں۔ ٹماٹر، کھیرے، پیاز اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں۔