ذرامسکرائیے

امی: بیٹا صبح جلدی اٹھنے کے بہت فائدے ہیں، دیکھو چڑیاں صبح جلدی آتی ہیں تو انہیں کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے مل جاتے ہیں۔ منا: اور امی کیڑوں کو صبح جلدی اٹھنے کی سزا ملتی ہے کیا؟٭٭٭
سکول وزٹ پر آنے والے وزیر خوراک سے ایک بچے نے سوال کیا۔
بچہ: انکل، آٹے، چینی، چاول کا رنگ کیا ہوتا ہے؟
وزیر: بیٹا آٹے، چینی اور چاول کا رنگ وائٹ (سفید) ہوتا ہے۔
بچہ: تو پھر ہمارے ملک میں آٹا، چینی، چاول بلیک کیوں ہوتا ہے؟
٭٭٭
دو بچے آپس میں گفتگو کررہے تھے جن میں سے ایک کچھ زیادہ ہی شیخی خورہ تھا۔
شیخی خورہ بچہ: میرے ابو بہت گریٹ ہیں، ان کی آنکھ ایسی تیز ہے جیسے عقاب کی۔ اور ان کا ذہن اتنا چالاک جیسا لومڑ۔ اور ان کی طاقت اتنی جیسے ہاتھی ہو۔ اور ان کی گرجدار آواز تو بالکل شیر سے ملتی ہے۔
دوسرا بچہ: اس کامطلب ہے تمھارے گھر آنے کے لیے چڑیا گھر کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا؟
٭٭٭