یارب عظیم ہے تو
یارب عظیم ہے تو سب پر رحیم ہے تو تعریف تجھ کو زیباتوصیف میرا شیوہ
آنکھوں سے تو چھپا ہے
دل میں مگر بسا ہے
پھولوں میں تیری خوشبو
گلشن میں بس تو ہی تو
سورج میں نور تیرا
ہر جا ظہور تیرا
تو ہی بزرگ و برتر
قادر ہر ایک شے پر
خالق ہے آسماں کا
مالک ہے دوجہاں کا
واحد ہے اور احد ہے
ناصر ہے اور صمد ہے
(شاہین اقبال اثر)